Misuse of Whatsapp Group - Affidavit/Compromise in Urdu

 

Affidavit/ Compromise about Misuse of Whatsapp Group
Affidavit/ Compromise about Misuse of Whatsapp Group in urdu  

(بیان حلفی /معافی نامہ(

 

منکہ مسمی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ساکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کا رہائشی ہوں اور درج ذیل حلفا ً بیان کرتا ہوں۔

 

٭     یہ کہ HTCموبائل جو من محلف کے زیر استعمال تھا اور جس میں سم نمبری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔موجود تھی۔ جو مورخہ25-08-2021 کو من محلف کے بیٹے سے کہیں گم ہو گیا تھا۔ جس کی گمشدگی بابت من محلف کے پاس پولیس رپورٹ تھانہ وارث خان بھی موجود ہے۔

٭     یہ کہ مذکورہ بالا موبائل نمبرپر Whatsappبھی بنا ہوا تھا۔ ایک  Whatssapp Groupجس میں من محلف کی بیٹی دعا ناصر کے سکول کے طلباء اور سکول استاتذہAddتھے۔ اس گروپ میں محلف کا مذکورہ موبائل نمبر من محلف کی بیٹی جو Presentation Convenentسکول میں زیر تعلیم ہے، کی وجہ سےAddتھا۔

 ٭    یہ کہ مذکورہ موبائل گم ہو جانے کے بعد کسی نامعلوم کو ملا جس نے مذکورہ بالا گروپ میں نازیبا اور غلط قسم کی تصاویر shareکرنا شروع کر دیں۔ جس کی وجہ سے مذکورہ گروپ میں شامل تمام ممبران کی دل آزاری ہوئی ہے جس کی وجہ سے من محلف ناد م ہوں۔ اس تمام کاروائی میں من محلف کاDirectیاIndirectکسی طرح کوئی عمل دخل یا کردار نہ تھا۔ بلکہ کسی دیگر شخص کی وجہ سے یہ تمام واقعہ وقوع پذیر ہوا۔ جس کیلئے من محلف تمام ممبران گروپ جس میں سکول اساتذہ اور سکول طلباء شامل ہیں سے تہہ دل سے معذرت کرتا ہوں اور یقین دہانی کرواتا ہوں کہ آئندہ اس طرح کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوگا۔ 

مندرجہ بالا بیان میرے علم و یقین کے مطابق بالکل درست ہے اور کوئی امر مخفی نہ رکھا گیا ہے اور نہ ہی کسی قسم کی غلط بیانی کی گئی ہے المرقوم03-09-2021

 

المحلف

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

Post a Comment

Previous Post Next Post