Format of Agreement between husband and wife before marriage about property in urdu |
(اقرار نامہ)
۔۔۔۔۔۔ساکن حال مبارک لین، اڈیالہ روڈ، راولپنڈی ) فریق اول(
۔۔۔۔۔۔ساکن حال علی ٹاؤن، اڈیالہ روڈ، راولپنڈی (فریق دوئم(
۱۔ فریق اول کی شادی ہمراہ فریق دوئم آج مورخہ18-07-2023کو ہونا طے پائی ہے۔
۲۔ یہ کہ فریق اول ایک عدد ڈبل سٹوری مکان تعمیر شدہ برپلاٹ برقبہ4-1/2 مرلہ واقع موضع دھاماں، تحصیل ضلع راولپنڈی بروئے دستاویز رجسٹرڈ نمبر420468 مورخہ15-12-2012سب رجسٹرار (رورل) راولپنڈی کے فرسٹ فلور کا مالک و قابض ہے۔
۳۔ یہ کہ اب فریق اول اپنی شادی ہمراہ فریق دوئم کے موقع پر مکان مذکورہ کا فرسٹ فلور فریق دوئم کو دینا چاہتا ہے اور اقرار نامہ ہذا کی رو سے اقرار کرتا ہے کہ آج سے مکان مذکورہ کا فرسٹ فلور فریق اول کی ملکیت تصور ہوگی۔ اس بات کی تحریر الگ سے نکاح نامہ فریقین میں بھی درج کی جارہی ہے۔
۳۔ یہ کہ فریق اول اس بات کی یقین دہانی کرواتا ہے کہ فریق اول کا ملکیتی حصہ درمکان مذکورہ بالا ہر قسم کے سقم قانون سے پاک و صاف ہے اور اس بابت کسی بھی عدالت میں کوئی بھی مقدمہ زیر سماعت نہ ہے۔
لہذا اقرار نامہ ہذا بقائمی ہوش و حواس خمسہ برضا و رغبت بلا جبرو اکراہ غیرے روبروگواہان حاشیہ تحریر کرادیا ہے تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے۔ المرقوم18-07-2023
فریق اول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فریق دوئم۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گواہ نمبر1۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گواہ نمبر 2۔۔۔۔۔۔۔۔۔