Affidavit in Evidence Format in urdu (Guardian Petition) |
In the name of ALLAH, the most beneficent, the most
merciful
بعدالت جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جج
گارڈین کورٹ راولپنڈی
مسماۃ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بنام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
درخواست زیر دفعہ25گارڈین
اینڈ وارڈز ایکٹ
)بیان
حلفی(
منکہ
مسماۃ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔درج ذیل حلفاً بیان کرتی ہوں۔
یہ کہ من محلفہ
/سائلہ کی شادی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سے ہوئی۔ اس رشتہ ازدواج کے نتیجہ میں تین بچے(1)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تولد ہوئیں۔جو اس وقت مسؤل علیہا جو بچوں کی پھوپھی ہیں ا س کی تحویل
میں ہیں۔
بد
قسمتی سے مورخہ07-07-2019 سائلہ کے شوہر کو نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کر دیا
گیا لیکن سائلہ کو جھوٹی FIRنمبر۔۔۔نامز کر دیا گیا جس میں سائلہ
کو عدالت عالیہ کے حکم پر بری کر دیا گیا۔
یہ کہ مذکورہ FIRکے بعد جب سائلہ
پابند ثلاثل تھی تو مسؤل علیہا نے غلط بیانی کرتے ہوئے نابالغان مذکوران کی نہ صرف
ذات بلکہ جائیداد کا بھی گارڈین مقرر ہونے کی درخواست دائر کی جس پر
مورخہ31-07-2019کو بعدالت جناب ثرو ت رحمٰن صاحبہ جج گارڈین کورٹ راولپنڈی نے مسؤل
علیہا کو ذات و جائیداد کا گارڈین مقرر کر دیا۔ اس فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کیے
گئے گارڈین شپ سرٹیفکیٹ کو سائلہ نے بذریعہ درخواست چیلنج کر رکھا ہے۔مذکورہ
درخواست گارڈین شپ میں سائلہ کو کوئی نوٹس موصول نہ ہوا اور تمام کاروائی سائلہ کو
سنے بغیر کی گئی۔
یہ کہ سائلہ نابالغان
کی حقیقی والدہ ہے مگر مسؤل علیہا سائلہ کو اس کے حقیقی بچوں کی ملاقات سے محروم
رکھا۔ سائلہ کو اپنے نابالغان بچو ں سے بہت پیار ہے اور نابالغان بچے بھی سائلہ کی
ممتا اور شفقت سے محروم ہیں۔ حقیقی والدہ ہونے کی حیثیت سے سائلہ ہی نابالغان کی
حضانت کی حقدار ہے جبکہ مسؤ ل علیہا کا
نابالغان سے رشتہ پھوپھو کا ہے جو سائلہ کے ہوتے ہوئے کسی صورت نابالغان کی حضانت
کی حقدار نہ ہے۔
لہذااستدعا ہے کہ سائلہ کو نابالغان
کی حضانت دی جائے۔
مندرجہ
بالا بیان میرے علم و یقین کے مطابق درست ہے اور کوئی امر مخفی نہ رکھا گیا ہے۔
المرقوم14-01-2023
المحلفہ