This is the format of
affidavit executed by tenant, in which tenant has made statement that he has
vacated the property, delivered its possession to owner, received the security
amount and all the matters between landlord and tenant have been settled. No
dispute of any kind exists between
landlord and tenant.
)بیان
حلفی(
منکہ مسمی فاروق نبیل بٹ ولد حافظ
دوست علی خان ساکن مکان ڈاکخانہ خاص، چک مبارک تحصیل بھرہ ضلع سرگودھا کا رہائشی
ہوں اور حلفا بیان کرتا ہوں
۱۔ یہ کہ من مظہر نے
مسمی ناصر بلال زبیر ولد زبیر احمد بلال ساکن مکان نمبر2232محلہ مولوی نشتر سٹریٹ
صدر کینٹ راولپنڈی شناختی کارڈ نمبر33444-00114455-0 (مالک دکان) سے ایک عدد دکان
نمبریZV-552واقع نشتر سٹریٹ کوئلہ
سینٹر صدر راولپنڈی صدر کینٹ راولپنڈی بروئے اقرار نامہ کرایہ داری
مورخہ22-10-2022ماہوار کرائے پر حاصل کی تھی ۔
۲۔ یہ کہ من مظہر نے
دکان مذکورہ بالا مورخہ01-07-2023کو خالی کر کے قبضہ حوالے محمد شعیب خان کر دیا
ہے۔
۳۔ یہ کہ من مظہر نے
اقرار نامہ کرایہ داری کے تحت مسمی ناصر بلال زبیر (مالک دکان) کو دکان مذکورہ کی
سیکورٹی کی مد میں رقم مبلغ3,00,000/-(تین لاکھ روپے) ادا کی تھی وہ تمام رقم من
مظہر نے ناصر بلال زبیر (مالک دکان) سے واپس وصول کر لی ہے۔
۴۔ یہ کہ اب من مظہر کے
ذمہ دکان مذکورہ کی بابت کوئی بقایا جات نہ ہیں اور نہ ہی ناصر بلال زبیر (مالک
دکان) کے ذمہ من مظہر کی کوئی رقم /چیز بقایا ہے۔
۵۔ یہ کہ آئندہ من مظہر
ناصر بلال زبیر (مالک دکان) سے دکان مذکورہ بالا، یا سیکورٹی کی رقم یا دکان سے
متعلقہ کوئی کلیم کرنے کا ہرگز مجاز نہ ہوں گا۔
بیان بالا من مظہر نے آزاد مرضی بلا
جبرو اکراہ تحریر کر دیا ہے جس میں کسی قسم کی کوئی غلط بیانی نہ کی گئی ہے۔
المرقوم25-07-2023
المحلف
فاروق نبیل بٹ ولد حافظ دوست علی خان
61101-1211447755-9