Application for Tark e Saknuat Certificate for Domicile |
In the name of ALLAH, the most beneficent, the most
merciful
Format of Application for Tark e
Sakunat Certificate for Domicile
بخدمت جناب ڈپٹی کمشنر
صاحب راولپنڈی
درخواست برائے
جاری کیے جانے سرٹیفکیٹ بابت ترک سکونت
جنا ب عالی! سائل حسب ذیل عرض
گزار ہے۔
۱۔ یہ کہ سائل مکان
نمبر454جناح کالونی، راجہ بازار راولپنڈی میں 20سال پہلے تک رہائش پذیر رہا ہوں۔
جس کے بعد سائل اپنے مستقل پتہ " کرسچن پہاڑی، ایبٹ آباد" ہمراہ فیملی چلا گیا تھا۔
۲۔ یہ کہ اب سائل ایبٹ
آباد میں اپنے بچوں کا تعلیمی اداروں میں Admissionکروانا چاہتا ہوں جس کیلئے سائل کو ضلع ایبٹ آباد کا ڈومیسائل
سرٹیفکیٹ درکار ہے۔
۳۔ یہ کہ ڈپٹی کمشنر
آفس، ایبٹ آباد سے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو ڈپٹی
کمشنر راولپنڈی سے سرٹیفکیٹ بابت ترک سکونت درکار ہے۔
اندریں
حالات استدعا ہے کہ سائل کو ترک سکونت سرٹیفکیٹ جاری فرمایا جائے۔ جناب کی عین
نوازش ہوگی۔
عرضے
ارسلان علی بھٹی ولد امیر بھٹی
ساکن
کرسچن پہاڑی، ایبٹ آباد
شناختی کارڈ نمبر37405-45454544-8
موبائل نمبر0311-1212121212