Shop De seal Application to Assistant Commissioner in urdu

 

Application to Assistant Commissioner for Desealing Shop
Application to Assistant Commissioner for Desealing Shop

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

Format of Application for desealing shop in urdu

 

بخدمت جناب اسسٹنٹ کمشنر صاحب (سٹی) راولپنڈی

درخواست برائے De-Sealکیے جانے "میر جنرل سٹور"  بورنگ روڈ، لوہار گلی، راولپنڈی

 

جناب عالی!    سائل حسب ذیل عرض گزار ہے۔

 

۱۔     یہ کہ سائل میر جنرل سٹور"  کے نام سے  بورنگ روڈ، لوہار گلی، راولپنڈی میں کاروبار کر رہا ہے۔

۲۔    یہ کہ مورخہ19-04-2021کو تقریباً رات02:00بجے دن جناب کا عملہ سائل کی دکان پر آیا اور سرکاری چینی فروخت نہ کرنے کی  وجہ جناب کی جانب سے سائل کی دکان مذکورہ کو سیل کر دیا گیا۔

۳۔    یہ کہ سائل کے پاس مناسب مقدار میں چینی موجود بھی نہیں تھی اور نہ ہی سائل کو مناسب مقدار میں سرکاری ریٹ پر چینی دستیاب ہوتی ہے۔

۴۔    یہ کہ اگر سائل کو مناسب مقدار میں سرکاری ریٹ پر چینی دستیاب ہوتی ہے تو سائل سرکاری ریٹ پر عوام کو چینی فروخت کرنے کا پابند ہوگا۔

 

اندریں حالات استدعا ہے کہ سائل کے  "میر جنرل سٹور"  واقع بورنگ روڈ، لوہار گلی، راولپنڈی کو De-Sealکیے جانے کا حکم صادر فرمایا جائے۔

 جناب کی عین نوازش ہوگی۔

 

 

عرضے

زعفران علی ولد محمد سلیم

ساکن بورنگ روڈ، لوہار گلی، راولپنڈی

موبائل نمبر0313-1212121

Post a Comment

Previous Post Next Post