Application for Setting Aside ex parte order in Application 12(2) CPC in urdu |
In the name of ALLAH, the most beneficent, the most
merciful
بعدالت جناب عبیرہ صائمہ چوہدری صاحبہ سول
جج راولپنڈی
خالد احمد خان بنام سلیم
احمد ملک
درخواست زیر دفعہ12(2)
ضابطہ دیوانی
درخواست بمراد
منسوخی حکم مورخہ26-04-2021 بابت یکطرفہ کاروائی برخلاف مسؤل علیہ/سائل
جناب عالی! سائل حسب ذیل عرض
گزار ہے۔
۱۔ یہ کہ درخواست عنوان
بالا عدالت ہذا میں زیر سماعت ہے اور امروز تاریخ پیشی ہے۔
۲۔ یہ کہ سائل درخواست
عنوان بالا میں مسؤل علیہ ہے۔
۳۔ یہ کہ سائل بوجہ
مجبوری مورخہ26-04-2021 کو حاضر عدالت آکر جواب درخواست عنوان بالا داخل نہ کر
سکاجس کی وجہ سے درخواست زیر دفعہ12(2) ضابطہ دیوانی میں یکطرفہ کاروائی کا حکم
صادر ہو گیا۔
۴۔ یہ کہ سائل کی عدم
حاضری، و عدم داخل جواب درخواست عمداً نہ ہے بلکہ بوجہ مجبوری ایسا نہ ہو سکا۔
۵۔ یہ کہ مقدمہ عنوان
بالا میں سائل کے قیمتی حقوق کا سوال ہے
اگر حکم مورخہ26-04-2021کو منسوخ نہ کیا گیا اور سائل کا حق دفاع بحال نہ
کیا گیا تو سائل کو ناقابل تلافی نقصان کا احتمال ہے۔
استدعا:
اندریں حالات استدعا ہے درخواست سائل
منظور فرماتے ہوئے حکم مورخہ26-04-2021کو
منسوخ فرما کر سائل کو دفاع کا حق دئیے جانے کی بابت مناسب حکم صادر فرمایا جائے۔ قرین انصاف ہوگا۔
عرضے
سائل بذریعہ کونسل
کونسل
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ