Recovery of Vehicle from other District- Application in urdu

Application for Recovery of Vehicle from other District
Application for Recovery of Vehicle from other District

 

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

Format of Application for recovery of Vehicle from other District

بخدمت جنابCPOصاحب راولپنڈی

 

جناب عالی!   سائل حسب ذیل عرض پرداز ہے۔

 

۱۔    یہ کہ سائل مقدمہ نمبر406/21، مورخہ21-02-2021 بجرم406ت پ تھانہ ریس کورس، راولپنڈی کا مستغیث ہے۔

 

۲۔    یہ کہ سائل کی ملکیتی گاڑی رجسٹریشن نمبرABC-28891اسلام آباد انجن نمبرA860001، چیسز نمبرMH34S40002، ماڈل2017ہارس پاور650-CC سے پولیس تھانہ کنجا ہ، ضلع گجرات نے برآمد کی ہے جو اس وقت تھانہ کنجا ہ کی حدود میں کھڑی ہے۔

 

۳۔    یہ کہ گاڑی مذکورہ 15دنوں سے مذکورہ مقام پر کھڑی ہے جس کے ٹائروں سے ہوا بھی نکلی ہوئی ہے اور اس کو مزید نقصان پہنچنے کا شدید اندیشہ ہے۔

 

آپ جناب سے استدعا ہے کہ SHOتھانہ ریس کورس /تفتیشی امیر بھٹی خان صاحبSIمقدمہ مذکورہ کو حکم دیا جائے کہ وہ تھانہ کنجا ہ، ضلع گجرات سے سائل کی گاڑی کا قبضہ حاصل کر ے تاکہ سائل اپنی گاڑی مذکورہ سپرداری پر حاصل کر سکے۔ جناب کی عین نواز ش ہو گی۔

العارض                     

 

نبیل احمد ریحان ولد ملک ریحان خالد احمد

ساکن مکان نمبر206گلی نمبر246علامہ اقبال کالونی،ر اولپنڈی

شناختی کارڈ نمبر37405-00022200-00

 

 


Post a Comment

Previous Post Next Post