Recovery of son from Police Custody Application in urdu

 

Application for Recovery of son from Police Custody
Application for Recovery of son from Police Custody 

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

Format of Application for Recovery of son from Police Custody in urdu

بخدمت جنابCPOصاحب راولپنڈی

درخواست برائے برآمدگی پسر سائلہ مسمی احمد نبیل ملک خان ولد زبیر احمد خان ملک

 

جناب عالی!   سائل حسب ذیل عرض گزار ہے۔

 

۱۔    یہ کہ مسمی احمد نبیل ملک خان ولد زبیر احمد خان ملک شناختی کارڈ نمبر37405-1554544-66 سائلہ کا بیٹا ہے جو اس وقت تھانہ۔۔۔۔میں پولیس کی غیر قانونی تحویل میں ہے اور عرصہ18دنوں سے پولیس نے غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔

۲۔    یہ کہ سائلہ نے مورخہ21-04-2021کو جناب کو درخواست دی جو SHOصاحب تھانہ۔۔۔۔کو مارک ہوئی۔

۳۔    یہ کہ سائلہ اسی دنSHOصاحب سے ملاقات کرنے گئی مگر تھانہ۔۔۔۔میں موجودہ پولیس ملازمان نے سائلہ کو کہا کہSHOنہیں ہے اور ٹال مٹول کرتے رہے  اور نہ ہی سائلہ کے بچے سے سائلہ کو ملنے دیا۔ 

۴۔    یہ کہ اس کے بعد سائلہ نے متعدد بار۔۔۔کے چکر لگائے مگر پولیس والے سائلہ کے بیٹے سے سائلہ کو نہ ملنے دے رہے ہیں اور ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔

۵۔    یہ کہ دن کو پولیس والے تھانے سے لے جاتے ہیں جبکہ رات کو تھانے میں لے آتے ہیں۔

۶۔    یہ کہ مورخہ23-04-2021کو رات  8:00بجے کے قریب دوبارہ سائلہ تھانہ۔۔۔۔گئی تو اپنی آنکھوں سے اپنے بیٹے کو پولیس کی تحویل میں دیکھا لیکن اس کے منہ پر کپڑا ڈالا ہوا تھا۔ سائلہ نے اچھی طرح اپنے بیٹے کے کپڑے، چیچی انگلی جوکہ ٹیڑھی ہے، اور دیگر شناختی علامات کی وجہ سے پہچان لیا۔اور سائلہ کی درخواست کے باوجود بھی سائلہ کو اس کے بیٹے سے نہ ملنے دیا۔ 

۷۔   یہ کہ وہاں پر موجودہ پولیس ملازم نے سائلہ سے کہا کہ تم نے ہمارے خلاف درخواست دی ہے اب تمہارے بیٹے کے ساتھ مزید سختی کریں گے۔

 

استدعا ہے کہ سائلہ کا بیٹا تھانہ۔۔۔۔کی غیر قانونی تحویل سے برآمد کروایا جائے۔ جناب کی عین نوازش ہوگی۔

عرضے                 

زلیخاں ریحان ملک زوجہ بیر احمد خان ملک

ساکن I-9اسلام آباد

رابطہ0312-120012121

 

Post a Comment

Previous Post Next Post