Application about forged FARD of property |
In the name of ALLAH, the most beneficent, the most
merciful
ٖFormat of Application about Forged FARD of property in
urdu
بخدمت جناب اسسٹنٹ کمشنر
صاحب (صدر) راولپنڈی
درخواست برائے
مناسب حکم
جناب عالی! سائل حسب ذیل عرض گزار
ہے۔
۱۔ یہ کہ سائل از خسرہ نمبر2210موضع سہام، تحصیل
وضلع راولپنڈی میں جدی جائیداد کا مالک و قابض ہے۔
۲۔ یہ کہ سائل کی ملکیتی جائیداد پر ناجائز قبضہ
کرنے کی غرض سے مسمی ارسلان علی بھٹی نے بحوالہ انتقال نمبری2300 بغیر دستخط حلقہ
پٹواری موضع سہام راولپنڈی ایک جعلی و فرضی فرد تیار کیا اورسائل کی ملکیتی
جائیداد کو فروخت کرنے کی کوشش کی۔
۳۔ یہ کہ حلقہ پٹواری موضع سہام راولپنڈی سے
انتقال نمبر2300 کی بابت تفصیلی رپورٹ طلب فرما کر حسب ضابطہ کاروائی کی جانا قرین
انصاف ہے۔
جناب سے استدعا ہے کہ حلقہ پٹواری
موضع سہام راولپنڈی سے انتقال نمبر2300 کی بابت تفصیلی رپورٹ طلب فرما کر بغرض
انصاف حسب ضابطہ قانونی کاروائی کیے جانے کے احکامات صادر فرمائے جائیں۔ جناب کی
عین نوازش ہوگی۔
عرضے
سائل فرحان یٰسین ولد محمود عالم ساکن
ڈھوک گجراں، راولپنڈی
رابطہ نمبر۔۔۔۔