Application for Correction of ownership in Land Record Revenue Record in urdu |
In the name of ALLAH, the most beneficent, the most
merciful
Format of Application for correction
of ownership in land record/ Revenue Record
بخدمت جناب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحب(ریوینیو) راولپنڈی
درخواست برائے درستگی ریوینیو ریکارڈ بابت کھیوٹ
نمبر4001/40002کھتونی نمبر3000/30002 خسرہ نمبر50000رقبہ 4کنال15مرلے موضع بندہ،
تحصیل وضلع راولپنڈی
جنا ب عالی! سائل حسب ذیل عرض گزار ہے۔
یہ کہ سائل محمود عالم گوجر ولد زعفران خان گوجر قوم کھوکھرساکن
بندہ، ڈاکخانہ خاص، تحصیل وضلع راولپنڈی کا رہائشی ہے اور اراضی از کھیوٹ
نمبر4001/40002کھتونی نمبر3000/30002 خسرہ نمبر50000رقبہ 4کنال15مرلے موضع بندہ،
تحصیل وضلع راولپنڈی والد محترم زعفران خان بمطابق مثل حقیت 1956-57مالک ہیں۔
والدین کی وفات کے بعد سائل کے علاوہ دیگر کوئی وارث نہ ہے۔ سائل اکلوتا ہی وارث
ہے۔ بمطابق ریکارڈ، رجسٹر حقداران زمین سال1969-70مذکورہ بالا رقبہ والد کے نام
چلا آرہا ہے۔ والد نے مذکورہ بالا رقبہ نہ ہی فروخت کیا اور نہ ہی کسی سے تبدیل
کیا لیکن اچانک بمطابق جمعبندی سال1973-74 خسرہ نمبر2942کا رقبہ4کنال15مرلے فرحان
خان زمان ولد ریحان شاہ کے نام منتقل ہو گیا۔ جبکہ موقع پر قبضہ ابھی بھی سائل کا
ہے۔
اندریں حالات استدعا ہے کہ کھیوٹ
نمبر4001/40002کھتونی نمبر3000/30002 خسرہ نمبر50000رقبہ 4کنال15مرلے موضع بندہ،
تحصیل وضلع راولپنڈی کی بابت ریونیو ریکارڈ میں درستگی کی جائے نیز ما بعد تمام تر
اندراجات و انتقالات بابت مذکورہ رقبہ منسوخ فرمائے جائیں۔ قرین انصاف ہوگا۔
عرضے
محمود عالم گوجر ولد
زعفران خان گوجر قوم کھوکھرساکن بندہ، ڈاکخانہ خاص، تحصیل وضلع راولپنڈی
شناختی کارڈ
نمبر374055-00000000000-0
0312-00000000