Application to Police against Suspect

 

Application to Police against Suspect
Application to Police against Suspect 

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

Format of Application to Police against Suspect

 

If any unknown person has started residing in your area who is doing suspected activities

 

بخدمت جنابSHOصاحب تھانہ موہری راولپنڈی

 

درخواست برائے قانونی کاروائی

 

جناب عالی!    سائل حسب ذیل عرض گزار ہیں۔

 

۱۔     یہ کہ سائلان اہلیان محلہ موہری ہیں اور گلی نمبرگلی نمبر105محلہ موہری راجہ بازار، راولپنڈی کے رہائشی ہیں۔

 

۲۔    یہ کہ سائلان کی گلی مذکورہ بالا میں میں ایک شخص جو اپنا نام "دلبر خان ستم زمان "بتاتا ہے، نے تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل ایک بیٹھک کرائے پر لی ہے۔ جو اکیلاہی اس بیٹھک میں رہتا ہے، نہ کسی کے ساتھ سلام دعا رکھتا ہے، نہ ہی کسی کے ساتھ محلہ میں آناجانا ہے۔ 

 

۳۔    یہ کہ سائلان /اہل علاقہ نے متعدد بار مذکورہ سے اس کی فیملی اور کام کاج کے بارے میں دریافت کرنے کی کوشش کی مگر مذکورہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔

 

۴۔    یہ کہ سائلان کو قوی یقین ہے کہ مذکورہ نے اپنی کرایہ داری کا اندراج بھی "The Punjab Information of Temporary Residents Act 2015"کے تحت جناب کے تھانہ میں نہ کروایا ہے۔

 

۶۔    یہ کہ مذکورہ بالا حالات میں پیش نظر سائلان کو مذکورہ کرایہ داردلبر خان ستم زمان کی سرگرمیاں مشکوک لگتی ہیں جس کی تصدیق اور تھانہ میں اندراج کرنا از حد ضروری ہے۔اگر بروقت مذکورہ کی شناخت کے بارے میں تصدیق کرکے بمطابق قانون کاروائی نہ کی گئی تو کوئی بھی ناخوشگوار حادثہ پیش آنے کا اندیشہ ہے۔

 

اندریں حالات استدعا ہے کہ مذکورہ کرایہ داردلبر خان ستم کی شناخت کی تصدیق کرتے ہوئے تھانہ میں اندراج کیا جائے و دیگر قانونی کاروائی جو مناسب وہ بھی کی جائے۔

 

عرضے

 

سائلان /اہل علاقہ موہری راجہ بازار راولپنڈی

 

               ظفر اقبال علی                                  ملک خان فرحان چوہدری

        ناصر اقبال خان                                               چن زیب بٹ عالم

 

Download 

       

 

Post a Comment

Previous Post Next Post