Application for theft in House |
In the name of ALLAH, the most beneficent, the most
merciful
If in your absence, some unknown
person/persons have stolen your belongings lying in your house, you should file
an application to Police for registration of FIR about theft in house. Following
is the sample of Application for theft in House in urdu
بخدمت جناب SHOصاحب تھانہ موہڑہ، راولپنڈی
درخواست برائے
اندراج مقدمہ برخلاف
جناب عالی! سائل حسب ذیل عرض
گزار ہے۔
۱۔ یہ کہ سائل مکان نمبر14گلی نمبر56موہڑہ چھپٹر
راولپنڈی کا رہائشی ہوں۔
۲۔ یہ کہ مورخہ01-03-2019کو رات7:00بجے سائل
ہمراہ اپنی فیملی اپنے عزیز کی شادی کیلئے اسلام آباد روانہ ہوا اور گھر کا تالا لگا دیا۔
۳۔ یہ کہ شادی کی تقریب کے اختتام پر جب
رات11:45بجے سائل ہمراہ اپنی فیملی اپنے گھر مذکورہ واپس پہنچا تو دیکھا کہ سائل
کے گھر کے مین گیٹ کا تالا ٹوٹا ہوا تھا۔ گھر کے اندر داخل ہو کر دیکھا تو مشرقی
طرف واقع کمرے کا بھی ایک تالا ٹوٹا ہوا تھا۔کمرے کے اندر گھریلو سا سامان بکھرا
ہوا تھا۔ اس کمرے میں پڑی لوہے کی الماری کو چیک کیا جس میں سے سائل
کے1,54,000/-(نقد) اور 2,50,000/-روپے مالیت کے پرائزد بانڈ موجود تھے غائب تھے۔ اس کے علاوہ (1) Led TV
(32انچ)
Sony (برنگ Black) مالیتی35,000/-روپے (2)
ایک لیپ ٹاپDell ماڈلE-6400
مالیتی10,000/-روپے بھی غائب تھے۔
۴۔ یہ کہ اہل محلہ سے پتہ جوئی کی تو زبیر احمد
ولد بشیرا حمد، نعیم سجاد ملک ولد سجاد خا
ن گوجر (اہل محلہ) نے سائل کو بتایا کہ انہوں نے مورخہ01-03-2019کی رات 10:30بجے
کے قریب 3نامعلوم افراد کو سائل کے گھر سے نکلتے دیکھا جن کے حلیے کچھ یوں بیان
کیے گئے (1) قدساڑھے پانچ فٹ،، رنگ، گندمی، جسامت بھاری،
ہلکی موچھیں، بغیر داڑھی (2) قد اونچا تقریبا6فٹ، رنگ گورا، جسامت درمیانہ،،
ہلکی موچھیں، ہلکی داڑھی (3) قد تقریباً
ساڑھے چار فٹ، رنگ گندمی، جسامت کمزور
)اگر
آپ کو علم ہے نے چوری کرنے والوں کے نام بتا دئیے تو نام ضرور درج کیجیے(
۵۔ یہ کہ ہماری غیر موجودگی کا ناجائز فائدہ اُ
ٹھاتے ہوئے نامعلوم افراد نے ہمارے گھر کے تالے توڑ کر، مذکورہ بالا اشیاء کو چوری
کی ہے۔
اندریں حالات استدعا ہے کہ نامعلوم
ملزمان مذکوران کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا جائے اور ملزمان کی گرفتاری عمل میں
لائی جا کر سائل کی گمشدہ اشیاء /رقم برآمد کروائی جائے۔ جناب کی عین نوازش ہوگی۔
عرضے
فرحان خان ولد محمد زمان
ساکن
مکان نمبر14گلی نمبر56موہڑہ چھپٹر راولپنڈی
شناختی کارڈ نمبر37405-123455567-8
موبائل نمبر0345-123455567