Application for Stamp Vendor License

 

Stamp Vendor License Application
Stamp Vendor License Application

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

Format of Stamp Vendor License Application

 

بخدمت جناب ڈپٹی کمشنر صاحب راولپنڈی

درخواست برائے اجراء اسٹامپ فروشی لائسنس

جناب عالی!   سائل حسب ذیل عرض پرداز ہے۔

 

۱۔    یہ کہ سائل مکان نمبرB-612، سٹریٹ نمبر1، بھابڑا راولپنڈی کا رہائشی ہے۔

 

۲۔    یہ کہ سائل کی تعلیم میٹرک ہے اور عرصہ 13سال سے ڈسٹرکٹ کورٹس راولپنڈی میں کام کر رہا ہے۔

 

۳۔    یہ کہ اسٹامپ پیپر کے معاملات کو سمجھنے کے علاوہ سائل کو کمپیوٹر آپریٹنگ سے بھی بخوبی واقفیت حاصل ہے اور کمپیوٹر پر مختلف اقسام کی درخواستیں، بیان حلفی، اقرار نامہ جات وغیرہ تیار کرنے کا بھی تجربہ رکھتا ہے۔اس کے علاوہ سائل کورٹ /کچہری کے دیگر قانونی معاملات سے بھی آشنا ہے۔

 

۴۔    یہ کہ سائل کو اسٹامپ فروشی کا لائسنس درکار ہے تاکہ سائل اپنی محنت کر کے اپنے اور اپنی فیملی کا گزربسر کر سکے۔

 

۵۔    یہ کہ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جس علاقے (یعنی بھابڑا بازار) میں سائل رہائش پذیر ہے، کافی گنجان آباد اور وہاں پر ایک اسٹامپ فروش بھی موجود نہ ہے۔

 

اندریں حالات استدعا ہے کہ درخواست ہذا کو منظور فرمایا جائے اور سائل کو اسٹامپ فروشی کا لائسنس جاری فرمائے جانے کا حکم صادر فرمایا جائے۔ جناب کی عین نوازش ہوگی۔

 

                    عرضے                    

 راجہ عابد خان ولد راجہ زاہد حسین

ساکن مکان نمبرB-612، سٹریٹ نمبر1، بھابڑا راولپنڈی

شناختی کارڈ نمبر37405-1245887754-4

موبائل نمبر0313-122323255


Download 

Post a Comment

Previous Post Next Post