Application for hotel opening in Ramzan

Application for hotel opening in Ramzan
Application for hotel opening in Ramzan 

 

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

Format of application for hotel opening in Ramzan

بخدمت جناب ڈپٹی کمشنر صاحب راولپنڈی

درخواست برائے اجازت دئیے جانے بابت کھولے رکھنے ہوٹل برائے مسافران دوران ماہ رمضان بمقام چکوال موڑ، چکوال G.Tروڈ، مندرہ

 

جناب عالی!   سائل حسب ذیل عرض گزار ہے۔

      

۱۔    یہ کہ سائل ریحان شہزاد ولد الفت حسین ساکن ککھڑی، ڈاکخانہ مندرہ، تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی کا رہائشی ہوں  اور ریحان ہوٹل کے نام سے چکوال موڑ، چکوال G.Tروڈ، مندرہ میں ہوٹل چلا رہا ہوں۔

 

۲۔    یہ کہ ماہ رمضان کی آمد آمد ہے اور سائل اس ماہ رمضان میں اپنا ہوٹل بمقام چکوال موڑ، چکوال G.Tروڈ، مندرہ مسافروں کیلئے دوران ماہ رمضان کھلا رکھنا چاہتا ہے جس کیلئے جناب کی اجازت درکار ہے۔

 

۳۔    یہ کہ چکوال موڑ، چکوال G.Tروڈ، مندرہ گاڑیوں کا سٹاپ ہے اور مسافروں کی گزرگا ہ ہے اور اس جگہ دیگر کوئی ہوٹل برائے مسافران نہ ہے بدیں وجہ سائل اپنا ہوٹل مذکورہ بالا برائے مسافران دوران ماہ رمضان کھلا رکھنا چاہتا ہے۔

 

لہذا جناب سے استدعا ہے کہ سائل کو اس کا ہوٹل بمقام چکوال موڑ، چکوال G.Tروڈ، مندرہ برائے مسافران و مریضان دوران ماہ رمضان2023کھولے رکھنے کی اجازت عطا فرمائی جائے۔جناب کی عین نواز ش ہوگی۔

 

عرضے

ریحان شہزاد ولد الفت حسین ساکن ککھڑی، ڈاکخانہ مندرہ، تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی

شناختی کارڈ نمبر37405-2174221211-2

رابطہ نمبر0311-12121211

 


Post a Comment

Previous Post Next Post