Application for amendment in Plaint in urdu |
In the name of ALLAH, the most beneficent, the most
merciful
Format of Application for
amendment in suit in urdu
بعدالت جناب
ذوالقرنین صاحب سول جج راولپنڈی
گلشیر ی نسیم بنام اویس علی وغیرہ
دعویٰ تعمیل مختص، منسوخی
بیع نامہ وغیرہ
درخواست برائے
اجازت دئیے جانے برائے دائری مرمعہ دعویٰ
جناب عالی! گزارش حسب ذیل ہے۔
1۔ یہ کہ سائلہ نے دعویٰ
عنوان بالا دائر کیا تھا جو عدالت حضور میں زیر سماعت ہے۔ مذکورہ دعویٰ میں آئندہ
تاریخ پیشی مورخہ10-05-2021مقرر ہے۔
2۔ یہ کہ بوقت دائری
دعویٰ، سائلہ(1) نبیل احمد ولد محمد نبیل
(2) انچارج، ٹرانسفر ریکارڈ، بحریہ فیز8،
آفس بحریہ، راولپنڈی(3) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کو بطور مدعاعلیہم
فریقین مقدمہ نہ بنا سکی جن کو فریقین مقدمہ بنایا جانا اشد حد ضروری ہے تاکہ
انصاف اور میرٹ پر فیصلہ ہو سکے۔
اندریں حالات استدعا ہے کہ درخواست
ہذا منظور فرمائی جائے اور(1) نبیل احمد ولد محمد نبیل (2) انچارج، ٹرانسفر ریکارڈ، بحریہ فیز8، آفس بحریہ، راولپنڈی(3) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کو فریقین مقدمہ
بناتے ہوئے مرمعہ دعویٰ دائر کرنے کی اجازت دی جائے۔ قرین انصاف ہوگا۔
عرضے
سائلہ بذریعہ کونسل
سمیر بٹ عالم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ