Stamp Vendor License Transfer Application in urdu

 

Stamp Vendor License Transfer Application in urdu
Stamp Vendor License Transfer Application in urdu 

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

بخدمت جناب  ڈپٹی کمشنر صاحب راولپنڈی

 

درخواست برائے ٹرانسفر کیے جانے اسٹامپ فروشی لائسنس سائل

 

جناب عالی!    سائل حسب ذیل عرض گزار ہے۔

 

 

۱۔     یہ کہ ٹاہلی موہری علاقے کا ایک عدد اسٹامپ فروشی لائسنس نمبر2600 سائل کے نا م پر ہے۔

 

۲۔    یہ کہ مسمی جمیل احمد خان ولد ملک نبیل زبیر احمد شناختی کارڈ نمبر37405-87888888-8ساکن مکان نمبر406-C، گلی نمبر9-B محلہ ٹاہلی موہری راولپنڈی کینٹ، تحصیل وضلع راولپنڈی سائل کے ساتھ عرصہ دراز سے کام کر رہا ہے اور اسے اسٹامپ فروشی معاملات کا کافی علم بھی ہے۔

 

۲۔    یہ کہ سائل اب اپنے والدین کے پاس اپنے گاؤں شفٹ ہو گیا ہے اور اب یہاں اشٹام فروشی کا کام نہ کرنا چاہتا ہے بدیں وجہ مذکورہ اسٹامپ فروشی لائسنس مسمی جمیل احمد خان ولد ملک نبیل زبیر احمد شناختی کارڈ نمبر37405-87888888-8ساکن مکان نمبر406-C، گلی نمبر9-B محلہ ٹاہلی موہری راولپنڈی کے نام منتقل کروانا چاہتاہوں۔

 

اندریں حالات استدعا ہے کہ مذکورہ اسٹامپ فروشی لائسنس مسمی جمیل احمد خان ولد ملک نبیل زبیر احمد شناختی کارڈ نمبر37405-87888888-8ساکن مکان نمبر406-C، گلی نمبر9-B محلہ ٹاہلی موہری راولپنڈی کے نام منتقل کرنے کا حکم صادر فرمایا جائے۔

 

 

عرضے

ریحان صغیر احمد خان ولد ملک نبیل زبان خان

ساکن گاؤں بٹ جدون، تحصل فتح جنگ ضلع اٹک

شناختی کارڈ نمبر61101-00000000-0

موبائل 0333-000000000

مورخہ16-11-2022

Post a Comment

Previous Post Next Post