FIA Application in urdu about Work Visa Fraud

 

FIA Application in urdu about Work Visa Fraud
FIA Application in urdu about Work Visa Fraud 

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

Format of Application to FIA regarding Visa Fraud in urdu

 

If for the purpose of obtaining work Visa or any other Visa, you have given any Travel Agent or  any other person any amount along with your passport, but that person is not arranging Visa for you and have committed fraud with you, you can move an application to FIA for taking legal action against that Agent/person. Following is the sample of FIA Application in urdu

 

بخدمت جناب ڈائریکٹر جنرل، FIAاسلام آباد

 

درخواست برائے قانونی کاروائی برخلاف ملک زعفران بشیر گوجر ولد محمد بشیر و برآمدگی رقم مبلغ2,50,000/-روپے و اصل پاسپورٹ

 

جناب عالی!   گزار ش حسب ذیل ہے۔

 

۱۔    یہ کہ سائل ارسلان علی بھٹی ولد ملک خورشید بھٹی ساکن موضع کلیال، تحصیل وضلع گوجر خان ضلع راولپنڈی کا رہائشی ہوں۔ پیشہ کے اعتبار سے سائل پلمبر ہے۔

 

۲۔    یہ کہ کچھ عرصہ قبل سائل اچھے روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک کام کرنے کا خواہشمند تھا  اور اس سلسلے میں اس نے اپنے بہت سے دوستوں /عزیزوں سے بیرون ملک کام کرنے کی خواہش ظاہر کر رکھی تھی۔

 

۳۔    یہ کہ سائل کے ایک دوست عادل رفیق نے اسے بتایاکہ اُس کا ایک دوست ہے جس کا نام  زعفران بشیر ولد محمد بشیر ہے وہ باہر کے ملکوں کا ویزا لگوا کر دیتا ہے ا گر آپ چاہیں تو میں ملک زعفران بشیر ولد محمد بشیر شناختی کارڈ نمبر37405-11111111-5سے ملوا دوں۔ جس پر مورخہ12-08-2019کو سائل نے اپنے دوست عادل رفیق کی وساطت سے زعفران بشیر سے ملاقات کی۔ جس نے سائل کو بتایاکہ وہ 2000ریال ماہانہ پر تنخواہ پر سائل کو سعودی عرب میں پلمبر کی نوکری دلواسکتا ہے۔ نوکری دلوانے /ویزا دلوانے کے عوض مذکورہ نے سائل سے3,50,000/-روپے کا مطالبہ کیا جس پر سائل راضی ہوا اور اگلے ہی روز یعنی مورخہ13-08-2019کوسائل نے روبروگواہان عادل رفیق اور سائل کے بھائی محمد کامران کی موجودگی میں بمقام کرتار ہوٹل، سٹی پلازہ ملک زعفران بشیر کو2,50,000/-روپے بذریعہ کراس چیک نمبر۔۔۔۔۔/یا نقد دئیے  اور اپنا اصل پاسپورٹ بھی حوالے ملک زعفران بشیر کیا۔ بقیہ رقم مبلغ1,00,000/-روپے کی  بابت یہ طے پایا کہ بعد از ویز ا لگنے سائل یہ بقایا رقم زعفران بشیر مذکورہ کوا دا کرنے کا پابند ہوگا۔ زعفران بشیر نے سائل کو یقین دہانی کروائی کہ وہ 1ماہ کے اندر اندر سائل کا سعودی عرب کیلئے سائل کے ویزے کا بندوبست کر کے حوالے سائل کر دے گا۔ مزید الزام علیہ مذکورہ نے یہ بھی اقرار کیا کہ اگر وہ ویزا کا بندوبست نہ کر کے دے سکا تو وہ رقم مذکورہ بالا کرنے کا پابند ہوگا۔ رقم کی واپسی کیلئے الزام علیہ مذکورہ نے اپنے اکاؤنٹ کا ایک عدد چیک نمبر1212121مالیتی2,50,000/-روپے، مورخہ29-09-2019، الائیڈ بینک لمیٹڈ سیٹلائٹ ٹاؤن برانچ راولپنڈی حوالے سائل کیا۔اس بابت ایک عدد اقر ار نامہ مورخہ13-08-2019کو تحریر و تکمیل بھی ہوا۔

 

۴۔    یہ کہ ایک ماہ بعد سائل نے ملک زعفران بشیر گوجر سے بذریعہ فون رابطہ کیااور اپنے سعودی عرب کے ویزا کے بارے میں پوچھا الزام علیہ زعفران بشیر نے یقین دہانی کروائی کہ 10دنوں تک سائل کا ویزہ لگ جائے گا  مگر10دن گزرنے کے باوجود بھی الزام علیہ نے سائل کا سعودی عرب کا ویزا برائے ملازمت لگوانے میں ناکام رہا۔ متعدد بار مذکورہ سے درخواست کی کہ وہ سائل کا ویزا لگوائے یا پھر رقم مذکورہ 2,50,000/-روپے معہ اصل پاسپورٹ واپس کرے مگر الزام علیہ مذکورہ نے تاحال سائل کا نہ تو ویزا لوایا اور نہ ہی رقم واپس کی اور نہ ہی پاسپورٹ واپس کیا۔ سائل نے الزام علیہ کا جاری کردہ چیک مذکورہ بالا کیش کروانے کی غرض سے متعلقہ بینک میں پیش کیا جو کہ ڈس آنر کر دیا گیا۔ (نقل چیک و ڈس آنر سلپ لف ہے)۔

 

اندریں حالات استدعا ہے کہ ملک زعفران بشیر گوجر ولد ولد محمد بشیر کے خلاف بمطابق قانون کاروائی عمل میں لائی جائے اور سائل کی رقم و پاسپورٹ برآمد کروایا جائے۔ عین نوازش ہوگی۔

 

عرضے

 

ملک ارسلان علی بھٹی ولد خورشید بھٹی

شناختی کارڈ نمبر37405-112112121-3

موبائل نمبر0313-11111111

 

 Download 

 

 

 

 

 

 


Post a Comment

Previous Post Next Post