Evidence Affidavit in suit of maintenance allowance

 

Evidence Affidavit in suit of maintenance allowance
Evidence Affidavit in suit of maintenance allowance  

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

بعدالت جناب فرحان خان صاحب جج فیملی کورٹ راولپنڈی

رضوانہ کوثر بٹ وغیرہ             بنام              جاوید اقبال

دعویٰ دلاپانے خرچہ نان و نفقہ

(بیان حلفی)

 منکہ مسماۃ رضوانہ کوثر بٹ زوجہ جاوید اقبال ساکن محلہ اقبال ٹاؤن، گرجا روڈ، راولپنڈی درج ذیل حلفاً بیان کرتی ہوں۔

        یہ کہ من محلفہ /مدعیہ کی شادی ہمراہ مدعاعلیہ مورخہ01-01-2015کو بالعوض حق مہر مبلغ1,00,000/-روپے سرانجام پائی۔ حق مہر احال واجب الادا بذمہ مدعاعلیہ ہے۔ بعدا ز شادی، مدعیہ نمبر1ہمراہ مدعاعلیہ آباد ہوئی اور اور حقوق زوجیت ادا کرتی رہی۔اس رشتہ ازدواج کے نتیجہ میں نابالغ احسان عمر بعمر02سال (مدعی نمبر2) مورخہ06-02-2016کو پیدا ہوا جو بقیِد حیات ہے اور ہمراہ مدعیہ نمبر1رہائش پذیر ہے۔


         دوران آبادی مدعاعلیہ کا رویہ ہمراہ مدعیہ نمبر1جارحانہ اور ظالمانہ ہو گیا اور وہ مدعاعلیہ کو اکثر و بیشتر مارتا پیٹتا۔ مدعیہ کو اس کے والدین کی جانب سے سامان جہیز بمطاق فہرست منسلکہ دیا گیا جو کہ اس وقت بھی مدعاعلیہ کے قبضہ میں ہے جس کو حاصل کرنے کی مدعیہ مجاز و حقدار ہے۔ مدعاعلیہ کے ظالمانہ سلوک کی وجہ سے مدعیہ ہمراہ ناالغ ماہ اگست2017سے غیر آباد ہے اور اپنے والدین کے ہمراہ رہائش پذیر ہے جو اس کے اخراجات برداشت کر رہے ہیں۔مدعاعلیہ نے ماہ اگست2017سے مدعیان کو کوئی خرچہ نا ن ونفقہ ادا نہ کیا۔ مدعاعلیہ HECمیں بطور کلرک ملازمت کرتا ہے  اور اس کی ماہانہ آمدن مبلغ33,000/-روپے ہے۔

       

استدعا ہے کہ دعویٰ بمطابق استدعا دعویٰ، بحق مدعیان و برخلاف مدعاعلیہ ڈگری فرمایا جائے۔

        مندرجہ بالا بیان میرے علم و یقین کے مطابق درست ہے اور کوئی امر مخفی نہ رکھا گیا ہے۔ المرقوم

 

المحلفہ

 

مسماۃ رضوانہ کوثر بٹ زوجہ جاوید اقبال

شناختی کارڈ نمبر37405-12121211-1


Post a Comment

Previous Post Next Post