Compromise Affidavit by Attorney Holder in Family Suit in urdu

 

Compromise in Family Suit
Compromise in Family Suit 

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 


Format of Compromise Affidavit by Attorney Holder in Family Suit

 

بعدالت جناب صغیر حسین بٹ صاحب، جج فیملی کورٹ راولپنڈی

مسماۃ نبیلہ خانی          بنام     وسیم جان

دعویٰ دلاپانے حق مہر

 

(بیان حلفی)

 

منکہ مسمی نعیم چوہدری ملک ولد حیدر بخش ساکن مکان نمبر406-Cمحلہ انگت پورہ، اصغر مال، راولپنڈی کا رہائشی ہوں اور درج ذیل حلفاً بیان کرتا ہوں

 

۱۔     یہ کہ من مظہر مدعیہ مسماۃ نبیلہ خانی کا مختار خا ص ہے اور مدعیہ نے دعویٰ دلاپانے حق مہر دائر کیا ہے جو کہ عدالت حضور میں زیر سماعت ہے۔

 

۲۔    یہ کہ فریقین مقدمہ کا آپس میں راضی نامہ ہو گیا ہے اور مدعاعلیہ وسیم جان نے حق مہر کی رقم مبلغ3,00,000/-روپے اور عدت خرچہ تین ماہ مبلغ30,000/-روپے بذریعہ چیک نمبر100121212144400 مورخہ30-01-2021عسکری بینک بلیو ایریا اسلام آباد برانچ بنام مسماۃ نبیلہ خانی حوالے من مظہر کر دیا ہے۔

 

۳۔    یہ کہ اب من مظہر و مسماۃ نبیلہ خانی مقدمہ مذکورہ کی مزید پیروی نہ کرنا چاہتے ہیں۔

 

مندرجات بیان حلفی میرے علم و یقین کے مطابق بالکل درست ہیں اور کوئی امر مخفی /پوشیدہ نہ رکھا گیا ہے اور کسی قسم کی غلط بیانی نہ کی گئی ہے۔ المرقوم30-01-2021

         

المحلف

 

نعیم چوہدری ملک ولد حیدر بخش

شناختی کارڈ نمبر371154444-55555-3


Download 

Post a Comment

Previous Post Next Post