Application for Police Assistance to Bailiff in urdu

Police Assistance to Bailiff Application in urdu  


 In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

Format of Application for Police Assistance  to Bailiff


If court pass an order in your favour for recover of any item, but the person against whom the order is passed, is not giving you such items, the court can implement its order by appointing a bailiff.

  

بعدالت جناب نواز اشرف صاحب جج فیملی  راولپنڈی

رابعہ امجد علی            بنام     ارسلان  علی

دعویٰ تنسیخ نکاح، دلاپانے خرچہ نان و نفقہ، طلائی زیورات، سامان جہیز

(درخواست اجراء)

درخواست برائے اجازت دئیے جانے بابت پولیس امداد و قفل شکنی

 

جناب عالی!    سائلہ /ڈگری دارہ حسب ذیل عرض گزار ہے۔

 

۱۔     یہ کہ سائلہ نے دعویٰ عنوان بالا عدالت حضور میں دائر کیا جو مورخہ23-02-2022کو تنسیخ نکاح و سامان جہیز کی حد تک سائلہ کے حق میں ڈگری ہوا۔ جس کی درخواست اجراء عدالت حضور میں زیر سماعت ہے۔

 

۲۔    یہ کہ مورخہ22-06-2022کو عدالت نے بیلف دیوانی کو حکم صادر فرمایا کہ بمطابق فیصلہ/ڈگری  سامان جہیز مدیون ڈگری سے برآمد کروائے۔

 

۳۔    یہ کہ مورخہ23-06-2022کو بیلف عدالت جناب واسلیم بٹ صاحب موقع پر گیا تو مکان مدیون پر قفل پایا گیا  جس کیلئے بیلف کو پولیس امداد و قفل شکنی کا حکم جناب سے درکار ہے۔

 

اندریں حالات استدعا ہے کہ  فیصلہ/ڈگری کے مطابق سامان جہیز کی برآمدگی /وصولی کیلئے مکان مدیون کی قفل شکنی و پولیس امداد کا حکم صادر فرمایا جائے تاکہ پر امن طریقے سے سامان جہیز سائلہ/ڈگریدارہ کے حوالے کیا جاسکے۔  جناب کی عین نوازش ہوگی۔

 

 

عرضے

سائلہ /ڈگریدارہ ۔ رابعہ امجد علی

بذریعہ کونسل

 

ایڈووکیٹ ہائی کورٹ


Download  


Post a Comment

Previous Post Next Post