Affidavit about Surrendering Gold ornaments by wife |
In the name of ALLAH, the most beneficent, the most
merciful
Affidavit about forgiving gold ornaments by wife
(بیان حلفی)
منکہ
مسماۃ ثمینہ ناز ملک گوجر دختر صنوبر خان ملک ساکن مکان نمبر2001 گلی نمبر28محلہ
کمال آباد راولپنڈی کینٹ، تحصیل وضلع راولپنڈی کی رہائشی ہوں اور درج ذیل حلفاً
بیان کرتی ہوں
٭ یہ کہ من محلفہ کا نکاح ہمراہ سلیم اختر خان ولد ملک نبیل احمد
سلیم ساکن محلہ کمال آباد ڈھوک سیداں، راولپنڈی
شناختی کارڈ نمبر21101-11545444-33مورخہ18-09-2021کو بالعوض حق مہر
مبلغ1,00,000/-روپے (عند الطلب) ہوا۔
٭ یہ کہ بعد از نکاح،، من محلفہ کے شوہر نے ایک عدد بیان حلفی
مورخہ29-09-2021 کو تحریر کیا جس کی رو من محلفہ کے شوہر نے من محلفہ کو طلائی
زیورات وخرچہ نان و نفقہ دینے کی بابت تحریر کیا۔ تفصیل درج ذیل ہے۔
۱۔ 10تولے طلائی زیورات من محلفہ کی ملکتی ہوگی۔
۲۔ من محلفہ کو
10,000/روپے ماہانہ خرچہ نان ادا کیا جائے گا۔
۳ ناچاکی کی صورت
میں من محلف کو مبلغ20,000/-روپے ماہانہ خرچہ نان و نفقہ ادا کیا جائے گا۔
٭ یہ کہ اب بروئے بیان حلفی ہذا من محلفہ مذکورہ بالا طلائی
زیورات10تولے و خرچہ نان ونفقہ آبادی یا
غیر آبادی جو مذکورہ شرائط میں درج ہیں سے دستبردار ہوتی ہوں اورآئندہ اس بابت
کوئی دعویٰ اپنے شوہر کے خلاف کرنے کی مجاز نہ ہوں گی۔ تاہم حق مہر مذکورہ بالا
مبلغ1,00,000/-روپے سے دستبردار نہ ہوتی ہوں جو میرا شوہر مجھے میرے مطالبے پر
دینے کا پابند رہے گا۔
مندرجہ بالا بیان من محلفہ نے اپنی
آذاد مرضی، بلا جبرو اکراہ غیرے تحریر کیا ہے۔ تاکہ بوقت ضرورت کام آوے۔ المرقوم
المحلفہ
ثمینہ ناز ملک گوجر دختر
صنوبر خان ملک
شناختی کارڈ
نمبر4444-44444-44444223
Download |