Affidavit in urdu to Assistant Commissioner - CNIC seized |
In the name of ALLAH, the most beneficent, the most
merciful
Format of Affidavit for SOP Violation to Assistant Commissioner in urdu- CNIC seized
بخدمت جناب اسسٹنٹ کمشنر صاحب (سٹی) راولپنڈی
بیان حلفی
منکہ مسمی حذیفہ نبیل احمد ولد سبیل
گلشیر خان ملک ساکن مکان نمبرNW-558877گلی
نمبر663محلہ راجہ سلطان راولپنڈی کا رہائشی ہوں اوردرج ذیل حلفاً بیان کرتا ہوں۔
۱۔ یہ کہ سائل سن جمیلہ
خاتون بیکری کے نام سے ہولی فیملی روڈ، بھٹہ نیک عالم، راولپنڈی میں کاروبار کر
رہا ہوں۔
۲۔ یہ کہ
مورخہ06-05-2021کو رات تقریباً10:00بجے SOPکی خلا ف ورزی کرنے
پر جناب نے من مظہر کا اصل شناختی کارڈ اپنے قبضہ میں لے لیا۔
۳۔ یہ کہ مذکورہ بالا
اصل شناختی کارڈ جناب کے زیر قبضہ ہے۔
۴۔ یہ کہ من محلف یقین
دہانی کرواتا ہے کہ آئندہ SOPکی خلاف نہیں کرے گا۔
۶۔ یہ کہ اگر مستقبل میں
من مظہر
SOPکی
خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا جناب من مظہر کو قانو ن کے مطابق جرمانہ کرنے اور من
مظہر اس کو ادا کرنے کا پابند ہوں گا۔
اندریں حالات استدعا ہے کہ من محلف اس
کا اصل شناختی کارڈ واپس کیا جائے۔ جناب کی عین نوازش ہوگی۔
مندرجہ
بالا بیان میرے علم و یقین کے مطابق درست ہے اور کوئی امر مخفی نہ رکھا گیاہے۔
المرقوم
المحلف
حذیفہ نبیل احمد ولد سبیل
گلشیر خان ملک
شناختی کارڈ
نمبر37878-888887777-623