Vehicle Exchange Agreement in urdu |
In the name of ALLAH, the most beneficent, the most
merciful
Format of Exchange of vehicles Agreement in urdu
If you and
some other person own cars/ vehicles and you both are interested in exchanging your
vehicles with each other. You can exchange your cars/vehicles with each other.
If the price of your vehicle is less than his vehicle, you will also have to
pay the difference of amount to him. Following is the sample of Vehicle exchange
agreement or Car Exchange Agreement and you can follow this at the time of writing
your exchange agreement.
(اقرارنامہ بابت تبادلہ گاڑی)
زعفران خان ولد محمد زمان ساکن مکان
نمبر1، گلی نمبر4، محلہ شاہ چن چراغ، راولپنڈی )فریق
اول(
میر
زمان ولد محمد زمان ساکن مکان نمبر1، گلی نمبر4، محلہ شاہ چن چراغ، راولپنڈی (فریق دوئم(
۱۔ یہ کہ ایک عدد گاڑی ٹیوٹا کرولارجسٹریشن نمبرRIC-45722انجن
نمبر454547چیسز نمبرNE454577،
برنگ کالا، ماڈل2012ہاس پاور1300-CC فریق
اول کی ملکیت ہے۔ جبکہ دیگر ایک عدد گاڑی سوزوکی مہران رجسٹریشن نمبرRIU-87722، انجن نمبر4544، چیسز نمبر1e14544، ماڈل2017 برنگ سفیدہارس پاور 800-CC
فریق د وئم کی ملکیتی ہے۔
۲۔ فریق اول کی گاڑی
ٹیوٹا کرولا کی قیمت فروخت مبلغ8,00,000/-(آٹھ لاکھ روپے)طے پائی ہے جبکہ فریق
دوئم کی گاڑی سوزوکی مہران کی قیمت فروخت مبلغ7,00,000/-(سات لاکھ روپے) طے پائی
ہے۔
۳۔ فریق اول نے اپنے
گاڑی کا تبادلہ فریق دوئم کی گاڑی سے کیا ہے۔ آج مورخہ13-03-2020کو فریق اول نے
اپنی گاڑی مذکورہ بالا بمعہ اصل سمارٹ کارڈ وبائیومیٹرک رسید حوالے فریق دوئم کر
دی ہے۔ اسی طرح فریق دوئم نے اپنی گاڑی بمعہ اصل سمارٹ کارڈ و بائیومیٹرک رسید
حوالے فریق اول کر دی ہے۔
۴۔ یہ کہ چونکہ فریق دوئم کی گاڑی کی قیمت فریق
اول کی گاڑی کی قیمت مبلغ 1,00,000/-روپے کم ہے بدیں وجہ فریق دوئم نے فریق اول کو
اپنی گاڑی کے ساتھ مبلغ 1,00,000/-روپے بھی نقد ادا کر دئیے ہیں۔
۵۔ یہ کہ مورخہ13-03-2020سے قبل فریق اول اپنی
گاڑی ٹیوٹا کرولا کی بابت ہر قسم کی ذمہ داری لیتا ہے اور اسی طرح مورخہ13-03-2020سے
قبل فریق دوئم بھی اپنی گاڑی سوزوکی مہران کی بابت ہرقسم کی ذمہ داری لیتا ہے۔
یہ کہ اقرار نامہ ہذا بقائمی ہوش و حواس خمسہ
بلا جبر و کراہ روبرو گواہان تحریر کر کے اس پر دونوں فریقین نے اپنے اپنے دستخط و
نشان انگوٹھا ثبت کر دئیے ہیں تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آسکے۔
المرقوم13-03-2020
فریق ………….. فریق
دوئم…………..
زعفران خان ولد محمد زمان میر زمان ولد محمد زمان
شناختی کارڈ نمبر37405-12121212-1 شناختی
کارڈ نمبر37405-12121212-1
گواہ
نمبر1۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گواہ
نمبر2۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔