Sale Agreement of vehicle in urdu |
In the name of ALLAH, the most beneficent, the most
merciful
Format of Sale
Agreement of Vehicle in urdu
By reading
the sample of Vehicle sale agreement in urdu (as per format in
(اقرارنامہ بابت فرو ختگی گاڑی)
زعفران احمد خان ملک ولد محمد زمان
ساکن مکان نمبر1، گلی نمبر4، محلہ شاہ چن چراغ، راولپنڈی (فریق اول فروخت
کنندہ(
میر
زمان ولد محمد زمان ساکن مکان نمبر1، گلی نمبر4، محلہ شاہ چن چراغ، راولپنڈی (فریق دوئم خریدار(
یہ کہ ایک عدد گاڑی ٹیوٹا کرولارجسٹریشن نمبرRIC-45557انجن
نمبر454547چیسز نمبرNE45454545577، برنگ کالا، ماڈل2012ہاس پاور1300-CC فریق اول کی ملکیت ہے۔ فریق اول نے
گاڑی مذکورہ مبلغ 4,75,000/-(چار لاکھ پچہتر ہزار روپے)سکہ رائج الوقت حکومت
پاکستان طے کر کے فریق دوئم کو فروخت کر دی ہے۔ یہ کہ فریق دوئم نے فریق اول کو کل
رقم مبلغ 4,75,000/-(چار لاکھ پچہتر ہزار
روپے) آج مورخہ06-10-2019کو نقد ادا کر دئیے ہیں۔یہ کہ فریق اول نے آج
مورخہ06-10-2019کو مذکورہ گاڑی بمعہ اصل سمارٹ کارڈ اور بائیومیٹرک رسید فریق دوئم
کے حوالے کر دئیے ہیں۔ یہ کہ
مورخہ06-10-2019سے قبل گاڑی مذکورہ بالا چوری کی نکلی یا گاڑی مذکورہ بالا کے انجن
نمبر یا چیسز نمبر میں ٹمپرنگ پائی گئی یا
انجن نمبر اور چیسز نمبر کٹ اینڈ و یلڈ پائے گئے یا مذکوہ با لا گاڑی کے
کاغذات میں کوئی بھی قانونی سقم ہوا یا مذکورہ بالا گاڑی کسی بھی کیس میں ملوث
پائی گئی یا گاڑی سے متعلقہ کوئی بھی لین
دین باقی ہوا تو اس کا ذمہ دار فریق اول ہوگا جبکہ مورخہ06-10-2019کے بعد کی تمام
تر ذمہ داری فریق دوئم کی ہوگی۔
یہ کہ اقرار
نامہ ہذا بقائمی ہوش و حواس خمسہ بلا جبر و کراہ روبرو گواہان تحریر کر کے اس پر
دونوں فریقین نے اپنے اپنے دستخط و نشان انگوٹھا ثبت کر دئیے ہیں تاکہ سند رہے اور
بوقت ضرورت کام آسکے۔ المرقوم06-10-2019
فریق اول۔۔۔۔۔۔۔ فریق
دوئم۔۔۔۔۔۔۔
زعفران احمد خان ملک میر زمان ولد محمد زمان
شناختی کارڈ نمبر37405-12121212- شناختی
کارڈ نمبر37405-12121212-1
گواہ
نمبر1۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گواہ
نمبر2۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔