Format of Eviction Petition to evict Tenant from House in Urdu

 

Eviction Petition / Ejecment Petition Format in Urdu
Eviction Petition / Ejecment Petition Format in Urdu 


In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

Eviction Petition for Eviction of Tenant from House Format in urdu

 

If you have rented out any house to someone and if he has violated the terms and conditions of Rent Agreement or is using the house for the purpose other than allowed as per agreement, or not paying rent or monthly utility bill, you can evict him from the rented house  by filing Ejectment Petition/ Eviction Petition in Rent Tribunal, but before filing Eviction Petition/ Ejectment Petition, you should send a legal notice to him. Following is the sample of Eviction Petition.

 

 

 

بعدالت جناب سینئر سول جج صاحب /سپیشل جج (رینٹ) راولپنڈی

 

ناصر خان بٹ ولد محمد خان راجہ ساکن مکان نمبر5، (فرسٹ فلور) گلی نمبر 10، موہڑہ چھپر، راولپنڈی

سائل

بنام

ضمیر حسین راجہ ولد محمد حسین بٹ ساکن حال مکان نمبر5،(گراؤنڈ فلور) گلی نمبر 10، موہڑہ چھپر، راولپنڈی

مسؤل علیہ

درخواست بیدخلی زیردفعہ15پنجاب رینٹڈ پریمسز ایکٹ2009

 

جناب عالی!   سائل حسب ذیل عرض گزار ہے۔

 

۱۔    یہ سائل مکان نمبر5، گلی نمبر 10، موہڑہ چھپر، راولپنڈی کا بروئے بیع نامہ رجسٹرڈ نمبر2765مورخہ10-08-2016 مصدقہ سب رجسٹرار راولپنڈی مالک ہے  (نقل بیع نامہ لف درخواست ہے)۔

 

۲۔    یہ کہ سائل نے مکان مذکورہ کا گراؤنڈ فلور مسؤل علیہ کو ماہوار کرائے پر دیا اس بابت ایک عدد اقرار نامہ کرایہ داری بر اسٹامپ نمبر454577 مورخہ01-01-2020 کو تحریر وتکمیل پایا (نقل اقرار نامہ لف درخواست ہے)۔

 

۳۔    یہ کہ اقرار نامہ کرایہ داری مذکورہ بالا کے تحت مکان مذکورہ کا کرایہ مبلغ10,000/-روپے ماہوار مقرر ہوا۔ مبلغ5,000/-روپے بطور سیکورٹی مسؤل علیہ نے سائل کو ادا کی۔

 

۴۔    یہ کہ مسؤل علیہ ماہ اپریل2020تک سائل کو کرایہ ادا کرتا رہا مگر بعد ازاں ماہ مئی 2020سے مسؤل علیہ نے سائل کو کرایہ ادا کرنا روک دیا۔اس کے ساتھ ساتھ مسؤل علیہ نے مکان مذکورہ کے 1ماہ (جولائی2020) کا بجلی کا بل بھی ادا نہ کیا ہے۔ اس طرح علاوہ بل بجلی، اب تک 04ماہ کے کرایہ کی مد میں مبلغ40,000/-روپے بذمہ مسؤل علیہ واجب الادا ہے۔

 

۵۔    یہ کہ سائل نے مسؤل علیہ کو متعدد بار زبانی درخواست کی کہ وہ کرایہ اور بل بجلی ادا کرے مگر اس نے سائل کی درخواست پر عمل نہ کیا۔ مزید برآں سائل نے ایک عدد لیگل نوٹس مورخہ06-08-2020مسؤل علیہ کو ارسال کیا اور ہدایت کی کہ وہ کرایہ اور بل کی مد میں بقایا جات سائل کو ادا کرے اور مکان مذکورہ خالی کرے مگر نہ تو مسؤل علیہ نے بقایاجات ادا کیے، نہ مکان خالی کیا اور نہ ہی لیگل نوٹس کا کوئی جواب دیا۔ (نقل لیگل نوٹس و رسید TCSلف ہے)۔

 

۶۔    یہ کہ مسؤل علیہ نے سائل کو بروقت کرایہ اور بل بجلی وغیرہ ادا نہ کر کے اقرار نامہ کرایہ داری کی شق نمبر8اور10کی خلاف ورزی کی ہے لہذا مسؤل علیہ کو مکان مذکورہ سے بے دخل کرنا مقصود ہے۔

۷۔   یہ کہ بنائے درخواست ماہ مئی2020سے پیدا ہوئی جب مسؤل علیہ نے سائل کو مکان مذکورہ کا کرایہ ادا کرنا بند کر دیا جو کہ تاحال جاری و ساری ہے۔

 

۸۔    یہ کہ جائیداد مذکورہ بالا راولپنڈی میں واقع ہے، بدیں وجہ عدالت حضور کو اختیار سماعت حاصل ہے۔

 

۹۔    یہ کہ مجوزہ کورٹ فیس عرضی درخواست ہذا پر چسپاں کر دی گئی ہے۔

 

اندریں حالات استدعا ہے کہ درخواست ہذا منظور فرمائی جائے اور مسؤل علیہ کو حکم دیا جائے کہ وہ مکان مذکورہ خالی کر کے قبضہ حوالے سائل کرے نیز کرایہ اور بل کی مد میں بقایا جات بھی مسؤل علیہ سے دلوائے جائیں۔

دیگر داد رسی جو قرین انصاف ہو، سے بھی نوازا جائے۔

 

عرضے

 

سائل بذریعہ کونسل

راجہ قیوم عباسی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

 

تصدیق:

 

بمقام راولپنڈی حلفاً تصدیق کی جاتی ہے کہ مراتب درخواست فقرہ نمبر1تا6میرے علم و یقین جبکہ بقیہ فقرہ جات اطلاعاً درست ہیں۔

سائل



Post a Comment

Previous Post Next Post