Bank Lease Car Sale Agreement in urdu

Bank Lease Car Sale Agreement in urdu
Bank Lease Car Sale Agreement in urdu 

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

Format of Bank Lease Car Sale Agreement in urdu

 

If you have purchased a Car/ Vehicle from any bank on lease and have paid few installments but now you intend to sell your bank lease car, you can sell it out and can write an agreement to sell / sale agreement in following format.

 

(اقرارنامہ بابت فرو ختگی بینک لیز گاڑی)

 

ساجد قریشی بٹ ولد محمد قریشی ساکن مکان نمبر1333گلی نمبر5، شاہ چن چراغ، راولپنڈی       )فریق اول فروخت کنندہ(

 

 ظفر محمود گوجرولد جمیل احمد ساکن مصریال روڈ، برف خانہ چوک، راولپنڈی   

       (فریق دوئم خرید ار(

 

       یہ کہ ایک عدد گاڑی سوزوکی بولان رجسٹریشن نمبرCE-4545(اسلام آباد چیسزنمبرNE454577، برنگ کالا، ماڈل2012ہاس پاور1300-CC فریق اول کی ملکیت ہے جو کہ فریق اول نے HBLبینک سے 05سالہ لیز پر حاصل کی ہوئی ہے۔ جس کی 21اقساط جمع ہو چکی ہیں جبکہ 29اقساط بقایا ہیں۔

        فریق اول نے گاڑی مذکورہ مبلغ6,60,000/-(چھ لاکھ ساٹھ ہزار روپے) میں فریق دوئم کو فروخت کر دی ہے۔ یہ کہ فریق دوئم نے فریق اول کو مبلغ6,60,000/-(چھ لاکھ ساٹھ ہزار روپے مورخہ24-11-2016کو ادا کر دیے ہیں۔ فریق اول نے گاڑی مذکورہ بالا بمعہ اصل رجسٹریشن بک حوالے فریق دوئم کر دی ہے۔

یہ کہ مذکورہ بالا گاڑی کی تمام بقایا تمام 29اقساط فریق دوئم خود متعلقہ بینک میں جمع کروانے کا پابند ہوگا۔ یہ کہ تمام اقساط مکمل ہونے کے بعد فریق اول گاڑی مذکورہ بالا کی بابتNOCبینک متعلقہ سے حاصل کرکے گاڑی مذکورہ بالا فریق دوئم کے نام ٹرانسفر کروانے کا پابند ہوگا۔ یہ کہ اقساط میں کسی قسم کی تاخیر ہونے یا نہ ادا ہونے کی صورت میں ہونے والے تمام تر نقصان کی ذمہ داری فریق دوئم پر عائد ہوگی۔ یہ کہ آج سے قبل گاڑی مذکورہ بالا چوری کی نکلی یا گاڑی مذکورہ بالا کے انجن  نمبر یا چیسز نمبر میں ٹمپرنگ پائی گئی یا  انجن نمبر اور چیسز نمبر کٹ اینڈ و یلڈ پائے گئے یا مذکوہ با لا گاڑی کے کاغذات میں کوئی فرق پایا گیا یا مذکورہ بالا گاڑی آ ج سے قبل کسی بھی کیس میں ملوث پائی گئی تو اس کا فریق اول ذمہ دار ہو گا۔ اور وصول کی ہوئی ٹوٹل  رقم مذکورہ بالا یکمشت فریق دوئم  کو ادا کر نے کا پابند ہو گا۔ یہ کہ مذکورہ بالاگاری کا آج سے قبل کوئی لین دین باقی ہوا تو اس کا فریق اول ذمہ دار ہو گا اور فریق دوئم کا اس لین دین سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہو گا جبکہ آج کے بعد کی تمام تر ذمہ داری فریق دوئم کی ہوگی۔.

 

یہ کہ اقرار نامہ ہذا بقائمی ہوش و حواس خمسہ بلا جبر و کراہ روبرو گواہان تحریر کر کے اس پر دونوں فریقین نے اپنے اپنے دستخط و نشان انگوٹھا ثبت کر دئیے ہیں تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آسکے۔ المرقوم24-11-2016

       فریق اول                   فریق دوئم

          ساجد قریشی بٹ ولد محمد قریشی                                ظفر محمود گوجر

شناختی کارڈ نمبر37405-12121211-1          شناختی کارڈ نمبر37405-12121211-1

 

 

          گواہ شد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔                                    گواہ شد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

                  


Post a Comment

Previous Post Next Post