Bail Application in urdu

 

Bail Application in urdu
Bail Application in urdu 

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

Format of Bail Application in urdu

 

If an FIR is lodged against an accused person, he may file application for bail before arrest/ Pre Arrest Bail application (if not arrested) or Application for bail after arrested / Post Arrest Bail application (if arrested). These bail petitions/ applications can be filed in urdu as well as in English languages. Following are samples of bail application in urdu

 

نمونہ درخواست ضمانت قبل از گرفتاری بعدالت جناب سیشن جج صاحب

 

 

بعدالت جناب سیشن جج صاحب راولپنڈی

۔۔۔۔۔۔۔۔

سائل

بنام

سرکار

مسؤل علیہ

مقدمہ نمبر۔۔۔مورخہ۔۔۔۔۔ زیر دفعہ381-A، ت۔ پ تھانہ۔۔۔راولپنڈی

درخواست ضمانت قبل از گرفتاری

 

جناب عالی!    سائل /ملزم حسب ذیل عرض گزار ہے۔

 

۱۔     یہ کہ مقدمہ عنوان بالا برخلاف سائل درج رجسٹر ہے جو کہ مبنی بر جھوٹ، خلاف واقعات ہے اور جس کا حقیقت سے کوئی تعلق واسطہ ہے۔

 

۲۔    یہ کہ سائل درج ذیل وجوہات /گراؤنڈز کی بنا پر ضمانت قبل از گرفتاری کا خواستگار ہے۔

 

وجوہات/گراؤنڈز

 

a۔    یہ کہ مستغیث مقدمہ کے خلاف سائل نے پلاٹ از خسرہ نمبر44، کھیوٹ نمبر8978خسرہ نمبر897تعدادی1کنال کا5/20حصہ بقدر5مرلے کی بابت ایک دیوانی مقدمہ بعدالت جناب واصف عباسی صاحب سول جج راولپنڈی دائر کر رکھا ہے جو زیر سماعت عدالت ہے جس میں آئندہ تاریخ پیشی مورخہ06-01-2020مقرر ہے۔ (تصدیق شدہ نقل دعویٰ لف درخواست ہے)۔

 

b۔    یہ کہ مقدمہ ہذا سائل کو دباؤ میں لانے، تنگ، پریشان اور ہراساں کرنے کی غرض سے درج کروایا گیا ہے اور تاکہ سائل دیوانی مقدمہ مذکورہ بالا سے دستبردار ہو جائے۔

 

c۔    یہ کہ  FIRمیں سائل کے خلاف لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں اور سائل نے ایسا کوئی جرم نہ کیا ہے بلکہ سائل کو ذاتی رنجش کی بنا پر FIRمذکورہ بالامیں ملوث کیا گیا ہے۔ 

 

d۔    یہ کہ سائل کے خلاف کسی تھانہ میں کبھی کوئی FIRدرج رجسٹر نہ ہو ئی ہے اور نہ ہی قبل ازیں سائل کسی عدالت سے سزا یافتہ ہے۔

 

e۔    یہ کہ کہانی ایف آئی آر مکمل طور پر جھوٹی، من گھڑت اور بے بنیاد ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے۔

 

f۔     یہ کہ سائل تعلیم یافتہ ہے جس کا تعلق ایک شریف خاندان سے ہے اس وقت سائل ہائرایجوکیشن کمیشن میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے اور ارتکاب جرم درج شدہ FIRکا سوچ بھی نہ سکتا ہے۔

 

g۔    یہ کہ اگر سائل کو مقامی پولیس گرفتار کرتی ہے تو اس کی ساکھ، شہرت کو نقصان پہنچے گا اور پولیس کے ہاتھوں رسوائی کا سامنا کرنے کا بھی شدید احتمال ہے۔

 

h۔    یہ کہ جب بھی ضرورت ہوئی تو سائل تفتیش کے عمل میں پولیس کے روبرو پیش ہونے کو تیار ہے۔

 

i۔     یہ کہ سائل عدالت حضور میں معقول ضمانت نامہ جمع کروانے کو تیار ہے۔

 

        استدعا:

اندریں حالات نہایت ادب سے استدعا ہے کہ درخواست سائل منظور فرماتے ہوئے سائل کی ضمانت قبل از گرفتاری منظورفرمائی جائے۔ 

 

دیگر داد رسی جو قرین انصاف ہو، سے بھی نوازا جائے۔

 

عرضے

سائل بذریعہ کونسل

 

ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

تصدیق:      

آج مورخہ31دسمبر2019کو و بمقام راولپنڈی تصدیق کی جاتی ہے کہ بمطابق اطلاع سائل، درخواست ہذا  اول ہے جو کہ عدالت حضور میں دائر کی جارہی ہے۔

کونسل

نمونہ درخواست ضمانت بجرم بعد از گرفتاری بعدالت جناب سپیشل مجسٹریٹ واپڈا

بعدالت جناب سپیشل مجسٹریٹ واپڈا راولپنڈی

۔۔۔۔۔۔۔

سائل

بنام

سرکار

مسؤل علیہ

درخواست برائے ضمانت بعد از گرفتاری

ایف آئی آر نمبر۔۔۔۔، بجرم39-A/379 الیکٹرک سٹی مورخہ۔۔۔۔۔۔تھانہ  آر اے بازار راولپنڈی

 

جناب عالی!    سائل حسب ذیل عرض گزار ہے۔

 

۱۔     یہ کہ سائل /ملزم PTCLکا ملازم ہے اور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن نمبر2290/2012 محکمہ PTCLکے خلاف زیر سماعت ہے۔

 

۲۔    یہ کہ سائل کے خلا ف درج بالا رٹ کی وجہ سے مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔

 

۳۔    یہ کہ مقدمہ ہذا جھوٹا اور فرضی ہے اور سائل نے کوئی بجلی چوری نہ کی ہے اور نہ ہی کوئی تار کا کنڈا لگایا ہے۔ سائل ایک ضعیف العمر 61سالہ شخص ہے۔

 

۴۔    یہ کہ PTCLاور متعلقہ پولیس نے مل کر سائل کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے۔

 

۵۔    یہ کہPTCLکے SDOنے سائل کے گھر کی بجلی کاٹی اورسائل نے ہائی کورٹ میں CMلگائی اور عدالت عالیہ ہائی کورٹ نے بجلی بحال کرنے کا حکم دیا اور متعلقہ PTCL نے بجلی بحال کر دی۔ (آرڈر کی کاپی لف ہے(

 

۶۔    یہ کہ سائل نے کوئی جرم نہ کیا ہے اور سائل بے گنا ہ ہے اور سائل کے ہاتھ بھی کانپتے ہیں اور اس حالت میں وہ یہ کام کیسے کر سکتا ہے۔

 

۷۔    یہ کہ متعلقہ جرم کی سزا 10سال سے زائد نہ ہے۔ 

 

۸۔    یہ کہ سائل سابقہ سزا یافتہ نہ ہے۔

 

۹۔     یہ کہ سائل ضمانت حاضری دینے کو تیار ہے۔

 

استدعا:

        اندریں حالات استدعا ہے کہ سائل کی ضمانت منظور فرمائی جائے۔

عرضے

 

سائل بذریعہ کونسل

ایڈووکیٹ ہائی کورٹ راولپنڈی

تصدیق:

آج مورخہ۔۔۔۔کو بمقام راولپنڈی تصدیق کی جاتی ہے کہ بمطابق اطلاع درخواست ہذا اول ہے جو کہ عدالت حضور میں دائر کی جارہی ہے۔

کونسل

 

 

 


Post a Comment

Previous Post Next Post