Appliction to Police Station in urdu (406 PPC)

 

Appliction to Police Station in urdu (406 PPC)
Appliction to Police Station in urdu (406 PPC) 

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

Format of Application to Police station in urdu (offence under section 406 PPC/ Criminal Breach of Trust/ Amanat main Khayanat)

 

If you have entrusted some one any thing for a specific period of time with the settlement that same will be returned back to you on a specific time or date, but on specific time or date, such person does not return you that thing and commits breach of trust, you can file an application before Police station for registration of FIR against him. Following is sample of Application to police against offence under section 406 PPC/ Amanat main Khayanat.

 

 

بخدمت جناب SHOصاحب تھانہ وارث خان راولپنڈی

 

درخواست برائے اندراج مقدمہ برخلاف نذیر احمد گوجر بٹ ولد جمال احمدخان

 

 

جناب عالی!   گزارش حسب ذیل ہے۔

 

۱۔    یہ کہ سائل رانا افتخار جمال نبیل ولد محرم خان ساکن مکان نمبر5، گلی نمبر10، ڈھوک رتہ، راولپنڈی کا رہائشی ہوں۔

 

۲۔    یہ کہ مسمی نذیر احمد گوجر بٹ ولد جمال احمدخان ساکن مکان نمبر7، گلی نمبر10، ڈھوک رتہ، راولپنڈی سائل کا ہمسایہ اور قریبی دوست تھا۔ ہمارے درمیان اچھے گھریلو تعلقات تھے۔

 

۳۔    یہ کہ ماہ اگست2020؁ میں سائل نے ایک ہفتہ کیلئے بیرون ملک UK ایک کاروباری میٹنگ attendکرنے کی غرض سے جانا تھا۔ اُس وقت سائل کے گھر میں 12تولے طلائی زیورات موجود تھے۔ سائل کو چونکہ اپنے دوست نذیر احمد پر اعتماد تھا تو سائل نے بیرون ملک جانے سے پہلے یعنی مورخہ25اگست2020 بوقت11:00بجے صبح کو مذکورہ بالا طلائی زیورات 12تولے برمشتمل(2عدد کانٹے، 12چوڑیاں، ایک ہار سیٹ) بطور امانت safe custodyکی غرض سے الزام علیہ نذیر احمد کو روبروگواہان (1)ذاکر حسین (2)  اعتبار خان (محلے داران) رکھوادئیے۔ اور یہ طے پایا کہ سائل جب واپس پاکستان آئے تو مذکورہ بالا طلائی زیورات وہ سائل کو واپس کر دے گاجس کا اقرار مذکورہ نے روبروگواہان بھی کیا۔ (نقل رسید بابت خرید طلائی زیوات لف درخواست ہذاہے

 

۳۔    یہ کہ مورخہ03ستمبر2020؁ کو بعد از فراغت کاروباری میٹنگ سائل واپس پاکستان آیا اور اگلے روز مورخہ04 ستمبر2020؁ کو الزام علیہ مذکورہ سے ملاقات کی اور درخواست کی کہ وہ سائل کے مذکورہ بالا طلائی زیورات واپس کر دے مگر الزام علیہ مذکورہ ٹال مٹول سے کام لینے لگا  اور 1ہفتہ کی مہلت مانگی۔ ایک ہفتے بعد یعنی مورخہ11ستمبر2020کو پھر سائل نے الزام علیہ سے درخواست کی کہ مذکورہ طلائی زیورات واپس کرے مگر الزام علیہ مذکورہ نے سائل کے طلائی زیورات واپس نہ کیے۔سائل کو قوی یقین ہے کہ الزام علیہ مذکورہ نے طلائی زیورات مذکورہ بالا فروخت کر دئیے ہیں اور اب نہ تو طلائی زیورات واپس کر رہا ہے اور نہ ہی کی موجود ہ قیمت۔

 

۴۔    یہ کہ الزام علیہ مذکورہ نے سائل کی طرف سے امانتاً دئیے ہوئے طلائی زیورات میں خیانت کی ہے بدیں وجہ خیانت مجرمانہ کا مرتکب ہوا ہے۔

 

اندریں حالات استدعا ہے کہ امانت میں خیانت کے الزام کے تحت نذیر احمد گوجر بٹ ولد جمال احمدخان کے خلاف FIRدرج کیا جائے اور سائل کے طلائی زیورات یا اس کی متبادل قیمت واپس دلوائی جائے۔ جناب کی عین نوازش ہوگی۔

عرضے

 

رانا افتخار جمال نبیل ولد محرم خان

ساکن مکان نمبر5، گلی نمبر10، ڈھوک رتہ، راولپنڈی

شناختی کارڈ نمبر37405-121212112-1

0313-1212121212

مورخہ12-09-2020

 

 

 

 



Post a Comment

Previous Post Next Post