Water Supply Application in urdu |
In the name of ALLAH, the most beneficent, the most
merciful
Format of Application
for Water Supply in urdu
If WASA (Water
and Sanitation Agency) or any other department who is responsible for supplying
water to your house, is not making arrangements for supplying water even after
laying of pipelines, you can file an application to Managing Director or any
other concerned Officer of that Water Supplying Agency/ Department. Following
is the sample of application for water supply in urdu
بخدمت جنا ب منیجنگ ڈائریکٹر صاحب WASAراولپنڈی
عنوان درخواست: پانی
کی فراہمی
جناب
عالی! سائل حسب ذیل عرض گزار ہے۔
۱۔ یہ کہ سائل سلیم احمد
خانی ولد زبیر نسانی جمالی ساکن مکان نمبر2001محلہ جیلانی آباد، چکلالہ راولپنڈی
کینٹ راولپنڈی کا رہائشی ہے۔
۲۔ یہ کہ سائل عرصہ
تقریباً3سال قبل سائل کے علاقہ میں WASAکی جانب سے پانی کی سپلائی کیلئے Piple Lines ڈالی گئیں اور عرصہ دراز سے Pipe Linesکا سارا کام مکمل ہو چکا ہے اور پائپ لائن کو پانی کی سپلائی کھول
کر چیک بھی کیا گیا کہ اس میں کوئی مسئلہ تو نہیں۔ تمام چیکنگ ہونے کے بعد مذکورہ
پائپ لائنز میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہ پایا گیا۔ لیکن اس کے بعد سے ہمیں
باقاعدہ پانی کی سپلائی نہ کی گئی ہے۔
۳۔ یہ کہ قبل ازیں متعدد
درخواستیں پانی کی سپلائی کیلئے گزاری گئیں مگر تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہ
لائی گئی ہے۔
۴۔ یہ موجودہ حالات میں
پانی کے نہ ہونے کے سبب سائل و دیگران اہل علاقہ کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس
کے علاوہ پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ہم باہر سے پانی کے ٹینکرز منگوانے پر
مجبور ہیں جو کہ مالی لحاظ سے ہمارے لیےaffordکرنا بھی بہت مشکل ہے
کیونکہ ایک پانی کے ٹینکر پر 2500/-روپے سے 3,000/-روپے کا خرچہ آتا ہے اور وہ بھی
بعض اوقات میسر نہیں ہوتا۔
استدعا ہے کہ سائل و دیگر اہل علاقہ
کی مجبوری کو ملحوظ خاطر میں لاتے ہوئے ہمارے علاقے میں پانی کی سپلائی فراہم کی
جائے۔ جناب کی عین نوازش ہوگی۔
عرضے
سلیم احمد خانی ولد زبیر نسانی جمالی
ساکن مکان نمبر2001محلہ جیلانی آباد، چکلالہ راولپنڈی کینٹ راولپنڈی
شناختی کارڈ نمبر61011124---114444-1
موبائل نمبر03154-4545454121