Application for Robbery in urdu

 

Application for Robbery in urdu
Application for Robbery in urdu

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

Format of Application for Robbery in urdu

 

If an incident of robbery has happened with you and some unknown persons have snatched some amount from your on gun point, you may file an application to police against those unknown persons. Following is the sample of Robbery application in urdu.

 

بخدمت جنابCPOصاحب راولپنڈی

 

درخواست برائے اندراج مقدمہ برخلاف 02عدد نامعلوم ملزمان

 

جناب عالی!   سائل حسب ذیل عرض گزار ہے۔

 

۱۔    یہ کہ سائل ریحان محمود قریشی گوجر ولد زبیر احمد نبیل بٹ ساکن مکان نمبر12201 سٹریٹ نمبر221مصریال روڈ، راولپنڈی کا رہائشی ہوں اور "بٹ گوجرسٹیل ورکس"واقع صدر راولپنڈی میں بطور ڈارئیور کام کرتا ہوں۔


۲۔    یہ کہ مورخہ20-02-2022بروز جمعرات کو سائل نے  "بٹ گوجرسٹیل ورکس"کی گا ڑی سوزوکی رجسٹریشن نمبرRIO-009247پر "کہکشاں سٹیل ورکس "واقع نزد سواں ا ڈہ راولپنڈی مال اُتار اور"کہکشاں سٹیل ورکس "کے مالک مسمی جان زمان خان بٹ سے مال کی رقم نقد مبلغ4,88,000/- روپے نقد وصول کی۔ سائل رقم لے کر واپس اپنے کام کی جگہ "بٹ گوجرسٹیل ورکس"واقع صدر راولپنڈی کی طرف روانہ ہوا کہ جب سائل مری روڈ، فیض آباد کے قریب پہنچا توایک عدد موٹرسائیکل 125 رجسٹریشن نمبرLEI-00124جس پر دو افراد سوار تھے، سائل کی گاڑی کے سامنے آئے۔ پیچھے بیٹھے شخص /ملزم نے سائل کو پسٹل دکھاتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا  جس پر سائل نے گاڑی سائیڈ پر روک دی۔ جو شخص موٹرسائیکل مذکورہ چلا رہا تھا اس نے Face Maskپہنا ہوا تھا جس کا حلیہ درج ذیل ہے، داڑھی بغیر، رنگ: سفید، قد: تقریباً ساڑھے پانچ فٹ)  جبکہ پیچھے بیٹھے شخص کا حلیہ درج ذیل ہے ہلکی داڑھی، رنگ: سفید، قد: تقریباً6فٹ۔ دونوں ملزمان پٹھا ن معلوم ہو تے تھے۔

 

۳۔    یہ کہ موٹرسائیکل کی پچھلی سیٹ پر بیٹھا ملزم پسٹل موٹرسائیکل سے اُتر کر سائل کی گاڑی میں آیا اور سائل کو کہا کہ گن پوائنٹ پر کہاکہ اپنے ہاتھ سٹئیرنگ پر رکھ لو۔ اور ساتھ ہی سائل کی تلاشی شروع کر لی اور سائل کی شلوار والی جیب سے مذکورہ کل رقم مبلغ4,88,000/- روپے نکال لی اور ساتھ ہی سائل کا موبائل Q Mobile  جس میں سم نمبر0311-121244447785پڑی ہوئی تھی وہ بھی ا ُٹھا لیا  اور فوراً موٹرسائیکل مذکورہ بالا پر موقع سے فرار ہو گئے۔ سائل دونوں ملزمان مذکوران کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہے۔


۴۔    یہ کہ سائل نے  مذکورہ وقوعہ کی بابت اسی روز مورخہ20-02-2022کو ایک عدد درخواست تھانہ صادق آباد میں دی مگر اس پر تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ہے۔

 

استدعا ہے کہ ملزمان مذکوران و دیگر تمام ملوث افراد کے خلاف بمطابق قانون کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے اور رقم مذکورہ برآمد کروائی جائے۔


عرضے

 

ریحان محمود قریشی گوجر ولد زبیر احمد نبیل بٹ ساکن مکان نمبر12201 سٹریٹ نمبر221مصریال روڈ، راولپنڈی

373454-4545440-0

03122-44554541

مورخہ23-02-2022

 

 

 

 


Post a Comment

Previous Post Next Post