Application for Release of Surety Bond / Machalka Zamanat |
In the name of ALLAH, the most beneficent, the most
merciful
Format of Application
for Release of Surety Bond in urdu
If you have furnished
surety bond on behalf of any accused in bail application before the court and
as a surety you have produced Registry of your property before the court, and
now you want to release it, you may file an application for release of such
surety. Following is the sample of
application for release of surety in urdu:-
بعدالت
جناب.......، راولپنڈی
سرکار بنام ۔۔۔۔۔وغیرہ
مقدمہ نمبر102/03مورخہ۔۔۔۔۔۔ بجرم۔۔۔۔۔،تھانہ
FIA راولپنڈی
درخواست برائے طلبی مثل و واگذارکیے جانے
رجسٹری/ہبہ نامہ نمبری100121
مورخہ22-01-24004 سب رجسٹرار اسلام آباد
جناب عالی! سائل حسب ذیل عرض گزار ہے۔
۱۔ یہ کہ سائل نے مقدمہ عنوان بالا میں
ملزم.۔۔۔۔کے behalfپر
رقم مبلغ1,00,000/-روپے کی ضمانت دیتے ہوئے عدالت حضور میں ہبہ نامہ
نمبری100121مورخہ22-01-2004 سب رجسٹرار اسلام آباد کی بابت مچلکہ ضمانت عدالت حضور
میں داخل کیا تھا۔
۲۔ یہ کہ بعد ازاں سائل ملازمت اور دیگر امور
میں مصروف ہوگیا اور مقدمہ مذکورہ بالا کیUpdateنہ
رکھ سکا۔
۳۔ یہ کہ اب سائل کو جائیداد درج شدہ ہبہ نامہ
مذکورہ بالا کو فروخت کرنے کی ضرورت پیش آئی ہے لیکن مذکورہ وجوہ کی بنا پر فروخت
کرنے سے قاصر ہے۔
۴۔ یہ کہ جب سائل مذکورہ رجسٹری /ہبہ نامہ کو
واہ گزار کروانے کیلئے عدالت حضور سے رجوع کیا تو اس کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ
کچھ عرصہ تک ملزم مذکورہ پیش ہونے کے بعد پیش عدالت نہ ہوا جس کے نتیجہ میں عدالت
حضور نے ملزم مذکورہ کو مورخہ16-04-2012کو اشتہاری قرار دے دیاہے۔
۵۔ یہ کہ سائل نے اپنے طور پر کوشش کی کہ ملزم
مذکور کو تلاش کر کے عدالت حضور میں پیش کرواسکے مگر سائل کو اس میں کامیابی نہ مل
سکی۔
۶۔ یہ کہ سائل مذکورہ ضمانت کی رقم
مبلغ1,00,000/-روپے عدالت حضور میں جمع کروانے کو تیار ہے۔
استدعا ہے کہ سائل کی رجسٹری/ہبہ نامہ
نمبری100121مورخہ22-01-2004 سب رجسٹرار اسلام آباد واگذار کیے جانے کا حکم صادر
فرمایا جائے۔
عرضے
سائل
بذریعہ کونسل
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ