Application to police for Arrest of Accused in urdu format |
In the name of ALLAH, the most beneficent, the most
merciful
Application to police for Arrest of Accused in urdu format
بخدمت جناب CPOصاحب راولپنڈی
جناب
عالی!
گزارش
ہے کہ سائل نے ایک عدد مقدمہ نمبر200/20بجرم489-F
ت پ مورخہ22-05-2020تھانہ صادق آباد راولپنڈی برخلاف
نبیل مہمند خانی ولد جابر زمانی ساکن مکان نمبرCB-5447
محلہ بھابڑہ بازار راولپنڈی درج کروایا۔ جس میں ملزم
مقدمہ نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری
دائر کی جو کہ مشروط راضی نامہ کی روشنی میں بعدالت جناب وقار منصور بریار صاحب ASJراولپنڈی نے بروئے مورخہ۔۔۔۔۔۔۔ملزم
کی ضمانت منظور فرمائی۔
یہ
کہ ملزم نے ضمانت کے بعد مشروط راضی نامہ کے مطابق کوئی بھی شرط پوری نہ کی جس پر
سائل نے ملزم ضمانت کی منسوخی کی درخواست دائر کی اور مورخہ19-03-2021کو بعدالت
جناب وقار منصور بریار صاحب ASJراولپنڈی
نے ملزم کی ضمانت منسوخ کر دی۔
یہ
کہ 19-03-2021کے بعد آج تک ملزم آزادنہ گھوم پھر رہا ہے اور مقامی پولیس آج تک
ملزم کو گرفتار نہ کر رہی ہے۔ اس بابت سائل تھانہ میں متعدد بار چکرلگا ہے لیکن
سائل کی کوئی داد رسی نہ ہوئی ہے۔
آپ
جناب سے استدعا ہے کہ قانونی کاروائی کرتے ہوئے ملزم نبیل مہمند خانی ولد جابر
زمانی کو گرفتار کرنے کا حکم صادر فرمایاجائے تاکہ سائل کے ساتھ انصاف ہوسکے۔ جناب
کی عین نوازش ہوگی۔
عرضے
سہیل
گوجر ملک خان ولد زبیر ملک خان
موہڑہ
فقیراں، شریف چوک، راولپنڈی
37405-0000000-0
موبائل
نمبر0316-0000001
مورخہ