Darul Aman Application for meeting in urdu |
In the name of ALLAH, the most beneficent, the most
merciful
بخدمت جناب علاقہ مجسٹریٹ صاحب تھانہ صادق آباد
راولپنڈی
درخواست برائے اجازت بابت ملاقات سکینہ خانم چوہدری
زوجہ عادل حسین
جناب عالی! سائل حسب ذیل عرض
گزار ہے۔
۱۔ یہ کہ سائلہ نبیلہ ضیغم چوہدری بٹ زوجہ عبد
الستار قمر ساکن شکریال صادق آباد راولپنڈی کی رہائشی ہوں۔
۲۔ یہ کہ مسماۃ سکینہ خانم چوہدری زوجہ عادل
حسین عادل سائلہ کی حقیقی ہمشیرہ ہے جس کو مقدمہ
نمبر1000001/22مورخہ27-07-2022بجرم496-Aتھانہ صادق آباد
راولپنڈی میں عدالت جناب کے حکم مورخہ19-08-2022پر دار الامان بھیج دیا گیا۔
۳۔ یہ کہ سائلہ کی اپنی ہمشیرہ مسماۃ سکینہ خانم
چوہدری سے عرصہ دراز سے ملاقات نہ ہوئی ہے۔ اب سائلہ اپنی ہمشیرہ مسماۃ سکینہ خانم
چوہدری سے ملاقات کرنا چاہتی ہے۔
استدعا ہے کہ سائلہ کو مسماۃ سکینہ
خانم چوہدری سے دار الامان میں ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے۔
عرضے
بذریعہ کونسل
نبیلہ ضیغم چوہدری بٹ زوجہ عبد الستار
قمر
بذریعہ کونسل
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ