Application for Financial Help for daughter marriage in urdu |
In the name of ALLAH, the most beneficent, the most
merciful
عنوان: مالی امداد برائے
سامان جہیز بیٹی سائلہ
جناب عالی!
گزارش
ہے کہ سائلہ ایک بہت ہی غریب اور شریف گھرانے سے تعلق رکھتی ہے۔ سائلہ کا شوہر
مزدوی نہیں کر سکتا۔ سائلہ کے گھر کے سات افراد ہیں۔ جن میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ سائلہ سورۃ یٰسین بیچ کر اپنے
گھر کا خرچہ چلاتی ہے اورسائلہ کا شوہر نزاکت علی ہے۔ جو معزور ہے اور بول نہیں
سکتا نہ سن سکتا ہے۔ سائلہ کا گھر بھی کرایہ پر ہے۔ جس کی وجہ سے سائلہ کا خرچہ
اپنے شوہر کے کام نہ کرنے کی وجہ سے اور ابھی زیادہ بڑھ گیا ہے۔ مگر آمدن بہت ہی
کم ہے۔
جناب
عالی! بڑی بیٹی کی شادی کرنے کیلئے جہیز
خریدنے کیلئے مالی مدد کی ضرورت ہے۔ سائلہ اس سے پہلے بھی درخواست گزار چکی ہے جو
کہ ساتھ لف ہے لیکن کوئی داد رسی نہ کی گئی۔ لیکن برائے مہربانی اس دفعہ سائلہ کی
درخواست پر ہمدردانہ غور کر کے مالی مدد کی جائے تاکہ سائلہ اپنی بیٹی کیلئے
جہیزخرید سکے۔ سائلہ آپ کے اقبال کی سربلندی اور بچوں کیلئے ہمیشہ دعا گو ہے۔
)نوٹ: سائلہ کے گھر میں بچی کے جہیز کا کچھ سامان
موجود تھا جس کسی نے لے کر دیا ہوا تھا لیکن وہ بھی سیلاب کی نظر ہو گیا۔(
عرضے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موجودہ
پتہ: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فون
نمبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Application for Financial Help for daughter marriage in urdu |