Urdu Application for withdrawal of maintenance allowance for wife format |
بعدالت جناب محمد
اطہر افضل صاحب جج فیملی کورٹ راولپنڈی
مسماۃ رابعہ امجد علی بنام فرحان عالم بھٹی
(دعویٰ دلاپانے خرچہ نان و نفقہ وغیرہ)
(درخواست اجراء)
درخواست
برائے اجازت دئیے جانے بابت نکلوائے جانے رقم مبلغ50,000/-روپے
جناب عالی! سائلہ حسب ذیل پرداز ہے۔
۱۔ یہ کہ درخواست اجراء عنوان بالا عدالت حضور
میں زیر سماعت ہے جس میں آئندہ تاریخ پیشی مورخہ16-11-2021مقرر ہے۔
۲۔ یہ کہ مدعاعلیہ نے دوران اجراء کاروائی
مبلغ50,000/-روپے عدالت حضور میں جمع کروائے ہیں جو سائلہ /مدعیہ نکلوانا چاہتی
ہے۔
لہذا عدالت حضور سے استدعا ہے کہ
درخواست ہذا منظور فرما کر مدعاعلیہ کی جانب سے جمع کروائی گئی رقم
مبلغ50,000/-روپے سائلہ کو نکلوانے کی اجازت دئیے جانے کی بابت مناسب حکم صادر
فرمایا جائے۔ قرین انصا ف ہوگا۔
عرضے
سائلہ /مدعیہ بذریعہ
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
Download Urdu Application for withdrawal of maintenance allowance for wife format |