Application for Demarcation of Plot in urdu |
In the name of ALLAH, the most beneficent, the most
merciful
بخدمت جناب اسسٹنٹ کمشنر صاحب (صدر) راولپنڈی
درخواست برائے
نشاندہی پلاٹ از کھیوٹ نمبر77کھتونی نمبر44خسرہ نمبر605تعدادی454تعدادی05کنال
کا20/100حصہ بقدر01کنال واقع موضع گاہی سیداں، تحصیل وضلع راولپنڈی
جناب عالی! سائل
حسب ذیل عرض گزارہے۔
۱۔ یہ کہ پلاٹ از کھیوٹ نمبر77کھتونی نمبر44خسرہ
نمبر605تعدادی454تعدادی05کنال کا20/100حصہ بقدر01کنال واقع موضع گاہی سیداں، تحصیل
وضلع راولپنڈی کا بروئے رجسٹری نمبر5454 مورخہ8مارچ2016 مصدقہ سب رجسٹرار صاحب
راولپنڈی مالک و قابض ہے۔
۲۔ یہ کہ سائل کو مذکورہ پلاٹ کی نشاندہی کروانا
مقصود ہے۔
اندریں حالا ت استدعا ہے کہ پلاٹ از
کھیوٹ نمبر77کھتونی نمبر44خسرہ نمبر605تعدادی454تعدادی05کنال کا20/100حصہ
بقدر01کنال واقع موضع گاہی سیداں، تحصیل وضلع راولپنڈی کی نشاندہی کیے جانے کا حکم
صادر فرمایا جائے۔ جناب کی عین نوازش ہوگی۔
(نقل رجسٹری و رنقل جسٹر
حقداران زمین لف درخواست ہذا ہیں)
عرضے
فرحان خان ولد زمین خان
ساکن گلی نمبر12، شاہ چن چراغ،
راولپنڈی
شناختی کارڈ نمبر37405-12121211-1
Download Application for Demarcation of Plot in urdu |