Bazu Dawa Affidavit Evidence

 

format of Affidavit in Urdu (Bazu Dawa)
format of Affidavit in Urdu (Bazu Dawa) 

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 بعدالت جناب سائرہ چوہدری صاحبہ جج فیملی کورٹ راولپنڈی

سعد خان عباسی ملک           بنام    مسماۃ کنول بتول ذہرہ

دعویٰ اعادہ حقوق زن آشوئی

(بیان حلفی)

منکہ مسمی سعد خان عباسی ملک ولد منیر خان ملک عباسی ساکن پلاٹ نمبر210گلستان  لین سٹریٹ نمبر3، راولپنڈی کا رہائشی ہوں اور درج ذیل حلفاً بیانی ہوں۔

 

۱۔    یہ کہ مدعی کی شادی ہمراہ مدعاعلیہا مورخہ05-08-2018کو اسلامی قوانین کے مطابق ہوئی۔

 

۲۔    بعد از شادی مدعاعلیہا مدعی کے ہمراہ آباد ہوئی اور حقوق زوجیت ادا کرنے لگی۔ مدعی نے اپنے وسائل اور آمدنی کے مطابق مدعاعلیہا ضروریات زندگی مہیاکیں۔ اس رشتہ ازدواج کے نتیجہ میں ایک بیٹی علیشبہ رانی ملک مورخہ19-09-2020کو پیدا ہوئی جو بقیدِ حیات ہے اور مدعاعلیہا کے پاس ہے۔

 

۳۔    ابتدا میں فریقین نے اچھی زندگی گزاری مگر بعد ازاں مدعاعلیہا کے روئیے میں تبدیلی آگئی اور اس نے مدعی سے بد تمیزی شروع کر دی  اور مدعاعلیہا کا گھر چھوڑ دیا تاہم مدعی کی یہ کوشش رہی کہ معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کر لیا جائے۔

 

۴۔    آخری بار مورخہ06-02-2022کو جب مدعی اپنے کام کے سلسلہ میں باہر تھا اس کی غیر موجودگی مدعاعلیہا نے اپنی مرضی سے مدعی کا گھر چھوڑا۔ اس کے بعد مدعی نے بذات خود و بزریعہ والدین کوشش کی کہ معاملہ حل ہو جائے اور اس ضمن میں مدعاعلیہا اور اس کے والدین کو درخواست بھی کی گئی مگر مدعاعلیہا ہمراہ مدعی آباد نہ ہوئی۔

 

۴۔    یہ کہ مدعی نے نہ صرف خود بلکہ بذریعہ جرگہ ممبران بھی کوشش کی کہ معاملہ حل ہو جائے مگر معاعلیہا کے خاندان کی بے جا مداخلت کی وجہ سے مدعی کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔ ماہ رمضان 2022؁ میں بھی مدعی مدعاعلیہا کے گھر اس کو نابالغہ بیٹی کو کپڑے دینے اور مصالحت کی غرض سے گیا مگر مدعاعلیہا اور اس کی فیملی نے نہ تو کپڑے وصول کے اور نہ ہی مدعاعلیہا کو مدعی کے ہمراہ آباد کیا۔

 

۶۔    چونکہ مدعاعلیہا نے مدعی کے ہمراہ آباد ہونے سے انکار کر دیا بدیں وجہ دعویٰ ہذا دائر کرنے کی ضرورت پیش آئی۔

 

۷۔   مدعاعلیہا پابند ہے کہ ہمراہ مدعی آباد ہو اور حقوق زوجیت ادا کرے اس نے ایسا نہ کیا۔

 

۸۔    یہ کہ مدعی  مدعاعلیہا سے محبت کرتا ہے اور اپنی ازدواجی زندگی کو محفوظ بنانے کا خواہشمند ہے۔

 

       عدالت حضور سے استدعا ہے کہ دعویٰ مدعی بحق مدعی برخلاف مدعاعلیہا ڈگری فرمایا جائے اور مدعاعلیہا کو حکم دیا جائے کہ وہ ہمراہ مدعی آباد ہو کر حقوقت زوجیت و گھریلو معاملا ت کو پورا کرے۔

 

المحلف

  

سعد خان عباسی ملک ولد منیر خان ملک عباسی

شناختی کارڈ نمبر4545454-45454545454-0




Download Bazu Dawa Affidavit Evidence
Download Bazu Dawa Affidavit Evidence  


Post a Comment

Previous Post Next Post