Application for fee School concession from parents in urdu- فیس معافی درخواست




Application for fee concession from parents in urdu-
Application for fee concession from parents in urdu-


In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

All the parents desire that their children get education in well standard school / educational institution but due to financial constraints they are unable to do so. So, the parents who cannot afford to pay school / college fee for their children can file an application to the Principal of school for fee concession or even for fee exemption. I have provided a format of application for fee concession from parents in urdu / Fee Mafi Application in urdu, which is as under:-

 

بخدمت جناب پرنسپل، پرنس کالج، واہ کینٹ تحصیل ٹیکسلا ضلع راولپنڈی

 

درخواست برائے کم کیے جانے کالج فیس50فیصد

 

جناب عالی!   سائل حسب ذیل عرض گزارہے۔

۱۔    یہ کہ سائل پاکستان آرمی میں بطور لانس نائیک اپنی خدمات سر انجام دیتا رہا ہوں۔سال2000میں دوران پٹرولنگ پونچھ سیکٹر میں سائل کو انڈین آرمی کی جانب سے گولی لگی جس کے نتیجہ میں بعد ازاں سائل کا Medial Boardہونے کے بعد  سائل کوMedically Unfitقرار دے دیا گیا اور سال2003میں گھر بھیج دیا گیا۔ اس وقت سائل ماہانہ پنشن مبلغ18,000/-روپے پر گزار ا کر رہا ہے۔ دیگر کوئی ذریعہ معاش نہ ہے۔

 

۲۔    یہ کہ سائل اس وقت ٹیکسلا، راولپنڈی میں کرائے کے مکان میں ہمراہ اپنی فیملی رہائش پذیر ہوں۔ فیملی میں سائل کی بیوی اور 7بچے شامل ہیں۔ ماسوائے ذاکرعلی  بعمر5سال کے، تمام بچے اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔ بیٹے ذاکر علی کو سائل اپنی مالی مجبوریوں کی وجہ سے سکول میں داخل نہ کرواسکا۔

 

۳۔    یہ کہ سائل کی ایک بیٹی کنول شہزادی آپ کے کالج میں F.Sc Med (Mor-English)- Part-1میں زیر تعلیم ہے جس کی چار ماہ کی فیس32,120/-روپے ہے۔

 

۳۔    یہ کہ پچھلے ماہ سائل نے اپنی بیٹی کنول شہزادی کا آپ کے کالج میں ایڈمیشن کرواتے وقت ایڈمیشن فیس اور کالج فیس کی مد میں مبلغ43,160/--روپے جمع کروائے جو بھی سائل نے بہت مشکل سے اور اُخوت بینک سے اُدھار لے کر جمع کروائے۔

 

۴۔    یہ کہ سائل چاہتا ہے کہ اس کے تمام بچے اچھی تعلیم حاصل کریں لیکن مالی مشکلات اور محدود وسائل کی وجہ سے سائل کیلئے بہت مشکل ہے کہ وہ تمام بچوں کو اچھی تعلیم دلوا سکے۔

 

۵۔    یہ کہ سائل اپنی بیٹی کنول شہزادی کی کالج فیس میں 50فیصد کمی کروانا چاہتا ہے۔

 

لہذا جناب سے استدعا ہے کہ سائل کی مالی مشکلات اور محدود وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے سائل کی بیٹی کنول شہزادی کی کالج فیس میں 50فیصد کمی کی جائے۔ جناب کی عین نوازش ہوگی۔

 

               عرضے              

ناصر محمود ولد محمود خان

ساکن ٹیکسلا، ضلع راولپنڈی

شناختی کارڈ نمبر37401-12121211-1

موبائل نمبر0300-12121212

مورخہ11-11-2020

 

 

Download Fee Maafi application in urdu
Download Fee Maafi application in urdu 

 

 

 

 

 

 

 

 






Post a Comment

Previous Post Next Post