Affidavit (bian-e-Halfi) about innocence of accused format (urdu)

 

Affidavit (bian-e-Halfi) about innocence of accused format
Affidavit (bian-e-Halfi) about innocence of accused format 


In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

 (بیان حلفی)

بابت بے گناہی ملزم محمد ظہیر

 

منکہ مسمی ساجد محمود ولد محمود عالم ساکن محلہ ڈھوک گرجا، مٹکیال روڈ، راولپنڈی کا رہائشی ہوں اور درج ذیل حلفاً بیانی ہوں

 

۱۔    یہ کہ من مظہر" پاکستان پرنٹرز" سرکلر روڈ، راولپنڈی میں بطور گرافک ڈیزائنر ملازم ہوں۔

 

۲۔    یہ کہ من مظہر محمد ظہیر ولد خان محمد شناختی کارڈ نمبر37405-454547-1 ساکن محلہ گورسیاں، تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی کو ذاتی طور پر جانتا ہوں۔ محمد ظہیر "الفلاح پرنٹنگ پریس    "  جوہماری دکان "پاکستان پرنٹرز"کے بالکل ملحقہ ہے  میں بطور کیشئیر ملازم ہے۔ مورخہ04-05-2017کو حسب معمول محمد ظہیر اپنی دکان صبح آیا اور رات تقریباً10:30بجے تک رہا۔

 

۳۔    یہ کہ محمد ظہیر ولد خان محمد کے خلاف درج شدہ مقدمہ نمبر313/18 مورخہ04-05-2018بجرم324, 148/149 ت پ تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی جھوٹا، من گھڑت اور بے بنیاد ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے۔ FIRمیں لگائے گئے الزامات سراسر جھوٹے ہیں  کیونکہ بوقت وقوعہ 02:15 بجے دن  محمد ظہیر اپنی دکان پر ہی کام کر رہا تھا۔

 

۴۔    یہ کہ مقدمہ مذکورہ بالا کے مبنی بر جھوٹ ہونے اور ملزم محمد ظہیر کی بے گناہی کی کی بابت من محلف ہر قسم کی تسلی دینے کو تیار ہے۔

 

مندرجہ بالا بیا ن میر ے علم و یقین کے مطابق بالکل درست ہے اور کوئی بھی امر پوشیدہ نہ رکھا گیا ہے المرقوم19-06-2018

 

المحلف

ساجد محمود ولد محمود عالم

شناختی کارڈ نمبر 37405-1212121-1



Download Affidavit (bian-e-Halfi) about innocence of accused format urdu
Download Affidavit (bian-e-Halfi) about innocence of accused format urdu  


Post a Comment

Previous Post Next Post