In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful
بعدالت جناب سپیشل جج صاحب (رینٹ)راولپنڈی
بلال احمد
زبیری بنام اکرام احمد
شیخ
درخواست
بیدخلی
(اقرار نامہ/صلح نامہ )
بلال احمد زبیری ولد صدیقی احمد خان
ساکن مکان نمبرBV-4511، نشتر سٹریٹ نمبر66
راولپنڈی (فریق اول (
ا کرام احمد شیخ ولدنبیل احمد منہاس ساکن
مکان نمبرZC-788 گلی
نمبر66، ضیاء الحق کالونی، موہڑہ چھپر راولپنڈی (فریق دوئم(
۱۔ یہ کہ فریق اول نے
ایک عدد دکان نمبر898(گراؤنڈ فلور) جز و جائیداد نمبر666-C سبیل آرکیڈ، نزد چاندنی چوک، راولپنڈی
فریق دوئم سے مورخہ01-07-2013سے
کرائے پر حاصل کر رکھی ہے۔ اس بابت ایک عدد اقرار نامہ مورخہ01-07-2013 بر اسٹامپ
مالیتی100روپے اسٹامپ نمبر17-06-2013 بھی مابین فریقین تحریر و تکمیل ہوا۔ یہ کہ
بعد ازاں فریق اول کی جانب سے کرایہ ادا نہ کرنے کرنے پر فریق دوئم نے ایک عدد
درخواست بیدخلی برخلاف فریق اول دائر کر دی جو عدالت جناب میں زیر سماعت ہے۔
۲۔ یہ کہ معززین کی
مداخلت سے مابین فریقین راضی نامہ ہوگیا ہے اورفریق اول نے فریق دوئم کو تمام
کرایہ کی مد میں تمام بقایاجات/واجبات ادا کر دئیے ہیں اور اب فریق دوئم کو فریق اول سے دکان مذکورہ
بالا خالی کروانا مقصود نہ ہے۔ فریق اول اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ وہ آئندہ دکان
مذکورہ بالا کا کرایہ بحساب مبلغ31,250/-(اکتیس ہزار دو سو پچاس روپے) ماہانہ ہر
ماہ کی 10تاریخ تک فریق دوئم کو ادا کرنے کا پابند ہوگا۔ اور اس بابت نے ایک الگ
سے نئی شرائط کے تحت اقرار نامہ کرایہ داری بر اسٹامپ پیپر نمبر4545421211
مورخہ۔۔۔۔۔مابین فریقین تحریر کر لیا ہے جس کی شرائط پر ہر دو فریقین عمل کرنے کے
پابند ہوں گے۔
لہذا
اقرار نامہ ہذا بقائمی ہو ش و حواس خمسہ با رضاو رغبت بلا جبرو کراہ غیرے خود پڑھ، سن، سمجھ کر درست تسلیم کرتے ہوئے دونوں
فریقین نے اپنے اپنے دستخط و نشان انگوٹھے ثبت کر دئیے ہیں تاکہ سندر ہے اور بوقت
ضرورت کام آوے۔ المرقوم
فریق اول۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فریق
دوئم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلال احمد زبیری ا
کرام احمد شیخ
گواہ شد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گواہ
شد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Download Compromise Deed between Landlord & tenant Eviction
Petition