Application to police for Arrest of accused format in urdu

 

Application to police for Arrest of accused in urdu format
Application to police for Arrest of accused in urdu format

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 


بخدمت جنابCPOصاحب، راولپنڈی

 

درخواست برائے گرفتاری ملزمان شادی خان، ساجد محمود، چوہدری نصیر، اور ساجدہ پروین مقدمہ نمبر4547/21بجرم365-B ت۔پ مورخہ09-01-2021تھانہ انار کلی راولپنڈی

 

جناب عالی!   سائل حسب ذیل عرض گزار ہے۔

 

۱۔    یہ کہ سائل نے اپنی بیٹی عائشہ ظفر گجر بعمر تقریباً15سال کے اغواء کا مقدمہ نمبر4547/21بجرم365-B ت پ مورخہ09-01-2021تھانہ انار کلی راولپنڈی برخلاف شادی خان، ساجد محمود، چوہدری نصیر، اور ساجدہ پروین درج رجسٹر کروایا۔

 

۲۔    یہ کہ بعد ازاں تفتیشی افسر ناصر محمود سب انسپکٹر تھانہ ویسٹریج نے ایک عدد ملزم ساجد محمود، کو گرفتار کیا مگر تھوڑی ہی دیر بعد اسے رہا کر دیا۔اس کے علاوہ دیگر ملزمان کو نہ تو گرفتار کیا اور نہ ہی گرفتاری کیلئے کوئی تحرک کیا۔

 

۳۔    یہ کہ تفتیشی افسر نے ملزمان مذکوران سے ساز باز کر لی ہے اور وہ ملزمان کو بے گناہ قرار دینے کے درپے ہے بدیں وہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لارہا بلکہ اُلٹا سائل کو تنگ، پریشان اور بلیک میل کر رہا ہے۔

 

 

جناب سے استدعا ہے کہ تمام ملزمان مذکوران کو گرفتار کرنے کا حکم صادر فرمایا جائے اور سائل کی بیٹی عائشہ ظفر گجر بعمر 15سال کو ملزمان مذکوران سے برآمد کروایا جائے۔آپ کی عین نوازش ہوگی۔

 

عرضے

صغیر احمد ولد محمد صغیر

ساکن گلی نمبر2لین نمبر5پشاور روڈ، راولپنڈی

شناختی کارڈ نمبر37405-1212445-7

موبائل نمبر0300-121212121

 

 




Post a Comment

Previous Post Next Post