Affidavit in Evidence Format in Urdu (Bazu Dawa)

 

Affidavit in Evidence Format in Urdu (Bazu Dawa)
Affidavit in Evidence Format in Urdu (Bazu Dawa) 


In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

بعدالت جناب  میڈم زنیرا خاتون صاحبہ، فیملی جج راولپنڈی

مقدمہ بعنوان:       فرحان ظفر ملک               بنام    نبیلہ بیگم

دعویٰ اعادہ حقوق زن آشوئی

(بیان حلفی)

 

منکہ مسمی فرحان ظفر ملک ولد ولد محمود عالم بٹ ساکن ڈھلیال ڈاکخانہ خاص، تحصیل وضلع راولپنڈی کا رہائشی ہوں اور درج ذیل حلفاً بیانی ہوں۔

 

۱۔    مدعی کا نکاح ہمراہ مدعاعلیہا مورخہ 06-06-2011 کو بالعوض حق مہر مبلغ1,000/-روپے و طلائی زیورات وزنی05تولے ہوا۔ تمام حق مہر موقع پر ادا کر دیا گیا تھا۔ اس رشتہ ازدواج کے نتیجہ میں فریقین کے ہاں کوئی اولاد پیدا نہ ہوئی۔


۲۔    بعد از شادی، مدعاعلیہا نے ایک فرمانبرداری بیوی کے طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری  نہیں کیں اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر مسئلے مسائل پیدا کرنے شروع کر دئیے۔ مدعی نے بہت کوشش کی کہ مدعاعلیہا کے رویے میں بہتری آئے مگر مدعی کی کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔

 

۳۔    یہ امر قابل ذکر ہے کہ شادی کے بعد زیادہ عرصہ مدعاعلیہا اپنے والدین کے گھر میں رہی اور مدعی ہی مدعاعلیہا کو اس کے والدین کے گھر سے واپس اپنے گھر لے کر آتا رہا۔

 

۴۔    یہ کہ ماہ نومبر2017؁ میں مدعاعلیہا اپنے والدین کو ملنے کے بہانے گئی اور جاتے وقت اپنے طلائی زیورات لے گئی اور والدین کے گھر پہنچنے کے بعد مدعاعلیہا نے واپس آنے سے انکار کر دیا۔

 

۵۔    یہ کہ مدعی نے اپنے وسائل کے مطابق مدعاعلیہا کو اچھی خوراک، کپڑے اور رہائش مہیا کی اور اب بھی مدعی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کو تیار ہے تاکہ ازدواجی رشتہ قائم رہ سکے۔ مدعاعلیہا قانونی و اخلاقی طور پر پابند ہے کہ وہ مدعی کے ہمراہ آباد ہو اور حقوق زوجیت ادا کرے۔


۶۔    یہ کہ مدعی نے مدعاعلیہا سے درخواست کی کہ وہ ہمراہ مدعی آباد ہو اور حقوق زوجیت ادا کرے مگر مدعاعلیہا نے درخواست مدعی پر عمل نہ کیا جس پر مدعی نے اایک عدد دعویٰ اعادہ حقوق زن آشوئی برخلاف مدعاعلیہا دائر کیا تھاجو بوجہ عدم حاضری مدعی خارج ہو گیا تھا۔ جس کی بحالی درخواست منظور ہوئی اور مذکورہ دعویٰ بحال ہو گیا۔ مذکورہ دعویٰ کے Counter blastمیں مدعاعلیہا نے دعویٰ دلاپانے سامان جہیز و خرچہ نان و نفقہ برخلاف مدعی دائر کیا جو خرچہ نان ونفقہ کی بحساب مبلغ9000/-روپے ماہانہ کی حد تک بحق مدعاعلیاڈگری ہوا۔ جس کے خلاف مدعی نے اپیل دائر کی جو مورخہ09-09-2020کو منظور ہوئی۔

 

۷۔   یہ کہ مدعی آج بھی مدعاعلیہا کو آباد کرنے کو تیار ہے۔

 

مندرجہ بالا بیان میرے علم و یقین کے مطابق درست ہے اور کوئی امر مخفی نہ رکھا گیا ہے۔ المرقوم20-06-2022

 

المحلف

 

فرحان ظفر ملک ولد ولد محمود عالم بٹ

37405-1121212121211-.0

Download Affidavit in Evidence Format in Urdu (Bazu Dawa)
Download Affidavit in Evidence Format in Urdu (Bazu Dawa) 




Post a Comment

Previous Post Next Post