Application for restoration of order of appointment of Local Commission |
In the name of ALLAH, the most beneficent, the most
merciful
بعدالت جناب طاہرہ کوثرصاحبہ سول جج راولپنڈی
رضوانہ جبین وغیرہ
بنام
نبیلہ خاتون وغیرہ
(دعویٰ تقسیم جائیداد و
حکم امتناعی)
درخواست بمراد بحال کیے جانے سابقہ حکم
بابت تعیناتی لوکل کمیشن
جناب عالی! سائلہ حسب ذیل عرض
گزار ہے۔
۱۔ یہ کہ سائلہ یکے از
مدعیان ہے۔ اور دعویٰ عنوان بالا عدالت ہذا نے مسٹرناصر محمود مغل ایڈووکیٹ کو
لوکل کمیشن مقرر کر کے ہدایت کی تھی کہ جائیداد متدعوی کی بابت قابل تقسیم و
مارکیٹ ویلیو کا تعین کر کے رپورٹ عدالت ہذا میں جمع کرائے۔ لوکل کمیشن اگلی تاریخ
پیشیوں پر رپورٹ جمع نہ کراسکا جس پر معزز عدالت نے مس طاہرہ صدیق ایڈووکیٹ کو نیا
لوکل کمیشن مقرر کرنے کی بابت حکم صادر فرمادیا۔
۲۔ یہ کہ سائلہ نے لوکل
کمیشن فیس مسٹر ناصر محمود مغل ایڈووکیٹ کو ادا کر دی تھی اور لوکل کمیشن ناصر
محمود مغل ایڈووکیٹ نے اپنی رپورٹ بھی تیار کر لی تھی جو دوسرا لوکل کمیشن کی
تقرری کے حکم کی وجہ سے عدالت میں داخل نہ کی جاسکی۔
۳۔ یہ کہ سائلہ ایک غریب
عورت ہے اور وہ بار بار لوکل کمیشن کی فیس ادا کرنے سے قاصر ہے۔اگر مسٹر ناصر
محمود مغل ایڈووکیٹ لوکل کمیشن کو بحال نہ کیا کیا گیا تو سائلہ کو ناقابل تلافی
نقصان کا اندیشہ ہے۔
اندریں حالات استدعا ہے کہ لوکل کمیشن
ناصر محمود مغل ایڈووکیٹ کی تقرری کے حکم کو بحال فرما کر رپورٹ کمیشن داخل کرنے
کی اجازت مرحمت فرمائی جائے۔
عرضے
رضوانہ جبین مدعیہ بذریعہ
کونسل
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
راولپنڈی
Download Application for restoration of order of appointment of Local Commission