Death Certificate Application format in Urdu

 

Death Certificate Application format in Urdu
Death Certificate Application format in Urdu 

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 


بخدمت جناب چئیرمین یونین کونسل نمبر23 غوری ٹاؤن راولپنڈی

 

درخواست برائے اندراج /جاری کیے جانے فوتیدگی سرٹیفکیٹ متوفی محمود عالم گوجر ملک

 

 

جناب عالی!   گزارش حسب ذیل ہے۔

 

۱۔    یہ کہ مسمی محمود عالم گوجر ملک سائل کے والد تھے جو مورخہ10-03-1997کو برضائے الہیٰ وفات پا گئے۔ جنہیں جہانگیر قبرسان راولپنڈی میں دفن کیا گیا تھا۔

۲

۔     یہ کہ سائل کے بڑے بھائی ارسلان علی بھٹی خان گوجر کو سائل کے والد مرحوم کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے بارے میں علم تھا کہ متوفی والد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہوا ہے یا نہیں۔

 

۳۔    یہ کہ سائل کے بڑے بھائی مذکورہ بالا بھی وفات 08-09-2006 کو وفات پا گئے ہیں۔

۴۔    یہ کہ اب سائل کو متوفی والد کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی ضرورت پیش آئی ہے بدیں وجہ درخواست ہذا جناب کودی جارہی ہے۔

 

لہذا جناب سے درخواست کی جاتی ہے کہ اگر جناب کے ریکارڈ میں سائل کے والد مرحوم محمود عالم گوجر ملک کی وفات کی بابت پہلے سے اندراج ہے تو سائل کو متوفی کا ڈوپلیکیٹ ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے بصورت دیگر سائل کے والد مرحوم محمود عالم گوجر ملک کی وفات کی بابت اندراج کر کے سائل کو اصل ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے۔ جناب کی عین نوازش ہوگی۔

 

 

عرضے

 

ریحان عالم خان بٹ راجہ ولد محمود عالم گوجر ملک

ساکن مکان نمبر7787717، گلی نمبر78795 گوالمنڈی راولپنڈی

شناختی کارڈ نمبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

موبائل نمبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مورخہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

 

Death Certificate Application format in Urdu
Download Death Certificate Application format in Urdu 

 

 

 


Post a Comment

Previous Post Next Post