Police Corruption Application to Anti Corruption format urdu

 

Police Corruption Application Format urdu
Anti Corruption Application against Police 

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

بخدمت جناب ڈائریکٹر صاحب صاحب انٹی کرپشن لاہور ریجنA


درخواست برائے اندراج مقدمہ راجہ شکیل گومل ملک زمان خان، سب انسپکٹر تھانہ جان کالونی لاہور

 

 

جناب عالی!   سائل حسب ذیل عرض گزار ہے۔

       

گزارش ہے کہ مسمی ارسلان علی بھٹی نعیم احمد خان ملک نے سال2019میں سائل سے مبلغ1,530,000/-(پندرہ لاکھ تیس ہزار روپے) بطور اُدھار لیے تھے اور برائے واپسی رقم ایک عدد چیک نمبر4555565445454مورخہ 01-01-2020 مالیتی مبلغ1,530,000/-(پندرہ لاکھ تیس ہزار روپے)حبیب بین لمیٹڈ شاہدرہ برانچ لاہور حوالے سائل کیا۔ مقررہ تاریخ پر چیک مذکورہ بالا متعلقہ بینک میں پیش کرنے پر ڈس آنر کر دیا گیا۔ بعدا زاں سائل نے برخلاف ارسلان علی بھٹی نعیم احمد خان ملک مقدمہ درج کروانے کیلئے مورخہ10-01-2020 کو تھانہ جان کالونی لاہور درخواست دی۔ مگر سائل کی درخواست کی درخواست پر مقدمہ کا اندراج نہ کیا گیا اور مقدمہ کے اندراج کیلئے شکیل گومل ملک زمان خان، سب انسپکٹر تھانہ جان کالونی لاہور نے سائل سے 15,000/-روپے رشوت کا تقاضا کیا۔ سائل نے جنابCPOصاحب لاہور کو بھی زیر ڈائری نمبرEB-4545درخواست دی مگرا س پر بھی کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی۔ بالآخر سائل شکیل گومل ملک زمان خان سب انسپکٹر کو اس کے مطالبہ پر مبلغ15,000/-روپے رشوت دینے پر مجبور ہوا اورمورخہ15-01-2020کو دن تقریباً01:30بجے تھانہ جان کالونی میں ہی شکیل گومل ملک زمان خان نے سائل سے روبروگواہان(1)  یاسر پرویز زمین جان (2) جہانداد خان زمان ملک گوجر رشوت کی رقم مبلغ15,000/-روپے وصول پائی لیکن پھر بھی شکیل گومل ملک زمان خان نے سائل کی درخواست پر مقدمہ درج نہ کیا اور مزید رقم کا تقاضا شرو ع کر دیا۔

       یہ کہ شکیل گومل ملک زمان خان سب انسپکٹر سائل سے رقم مبلغ15,000/-رشوت طلب اور وصول کر کے کرپشن کا مرتکب ہوا ہے جس کے خلاف درخواست پیش کرتا ہوں۔ قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ کا اندراج کیا جائے۔ جناب کی عین نواز ش ہوگی۔

)نقولات درخواست سابقہ، چیک ڈس آنر سلپ، شناختی کارڈ سائل لف درخواست ہذا ہیں(

 

عرضے

رضوان علی خان زمان ملک ولد نبیل احمد راجہ خان ملک گوجر

ساکن مکان نمبر14545454، گلی نمبر44، شاہدرہ ٹاؤن، لاہور

شناختی کارڈ نمبر37405-41512121211-3

فون نمبر0321-00000000111

 




Post a Comment

Previous Post Next Post