Pistol Superdari Application Format in urdu

Pistol Superdari Application Format
Pistol Superdari Application Format

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 بعدالت جناب یاسر حمید، علاقہ مجسٹریٹ صاحب پیرودھائی، راولپنڈی

سرکار             بنام     ظفر حمید

مقدمہ نمبر84/21مورخہ17-01-2021 بجرم324 ت پ تھانہ پیرودھائی راولپنڈی

 

درخواست برائے دئیے جانے برسپرداری پسٹل نمبرTXL-954003، کیلیبر NBP-9MM،   لائسنس نمبرID-00111244مجاریہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد

 

جناب عالی!     گزارش حسب ذیل ہے۔

 

۱۔      یہ کہ مقدمہ عنوان بالا میں سائل کی ملکیتی اور لائسنسی پسٹل نمبرTXL-954003، کیلیبر NBP-9MM، لائسنس نمبرID-00111244مجاریہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد پولیس نے اپنے قبضہ میں لی۔

 

۲۔     یہ کہ پسٹل مذکورہ بالا اس وقت بھی زیر تحویل پولیس ہے۔

 

۳۔     یہ کہ پسٹل مذکورہ بالا کا مزید تھانہ میں رہنے کا کوئی جوازنہ ہے لہذا سائل مذکورہ پسٹل سپرداری پر حاصل کرنا چاہتا ہے۔

 

۴۔     یہ کہ سائل ہی مذکورہ پسٹل کا اصل مالک ہے اور دیگر کوئی دعویدار بابت پسٹل مذکورہ نہ ہے

 

۵۔     یہ کہ اگر پسٹل مذکورہ مزید تھانہ میں رہا تو اس کو کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

۶۔     یہ کہ سائل عدالت کے حکم کے مطابق،  پسٹل مذکورہ عدالت میں پیش کرنے کا پابند ہوگا۔

 

اندریں حالات استدعا ہے کہ مذکورہ بالا پسٹل نمبرTXL-954003، کیلیبر NBP-9MM، لائسنس نمبرID-00111244مجاریہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کو سپرداری پر دئیے  جانے کا حکم صادر فرمایا جائے۔قرین انصاف ہوگا۔

 

 

العارض

نعمان بشیر راجہ گوجر

ساکن مکا ن نمبر454، گلی  نمبر10چوہڑ ہڑپال، راولپنڈی

بذریعہ کونسل

ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

 

Download Pistol Superdari Application Format
Download Pistol Superdari Application Format


 

 

 

 

 


Post a Comment

Previous Post Next Post