Application for Pension Transfer (Un-married daughter)

 

Pension Transfer Application Format by Un-married daughter
Pension Transfer Application Format by Un-married daughter

 

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

بخدمت جناب CCPOصاحب لاہور

درخواست برائے پنشن ٹرانسفر

 

جناب عالی! سائلہ حسب ذیل عرض گزار  ہے۔

 

۱۔  یہ کہ سائلہ پروین شاکر خان راجہ دختر شوکت علی نبیل ملک (مرحوم) سکنہ موہڑہ غوریاں ڈاکخانہ مندرہ، تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی کی رہائشی ہوں۔

۲۔ یہ کہ سائلہ کے والد مسمی شوکت علی نبیل ملک پنجاب پولیس لاہور سے مورخہ29-02-1980 ریٹائرڈ ہوئے۔ شوکت علی نبیل ملک مرحوم مورخہ28-08-1999کو وفات پا گئے۔ ان کی وفات کے بعد شوکت علی نبیل ملک مرحوم کی پنشن سائلہ کی والدہ/شوکت علی نبیل ملک کی بیوہ مسماۃ کنول آفتاب رخشندہ کے نام منتقل ہوئی۔ جو کہ بعد ازاں مسماۃ کنول آفتاب رخشندہ بھی مورخہ13-02-2017کو وفات پا گئیں۔ (نقول ڈیتھ سرٹیفکیٹس ؤمتوفیان لف درخواست ہذا ہیں)

 

۳۔ یہ کہ متوفیان مذکورہ کی وفات کے بعد سائلہ و دو بھائی (1) جاوید احمد نبیل خان (2)  نثار احمد زمان پسران شوکت علی نبیل ملک متوفیان کے قانونی و شرعی وارثان قرار پائے۔

 

۴۔ یہ کہ سائلہ کی تاریخ پیدائش15-06-1972ہے اور ابھی تک غیر شادی شدہ ہوں (نقل سرٹیفکیٹ غیر شادی شدگی جاری شدہ متعلقہ یونین کونسل لف ہے)۔ سائلہ بمطابق پنشن رولز، مذکورہ بالا پنشن کی حقدار ہوں۔ اگر مذکورہ بالا پنشن من مظہرہ کے نام منتقل کر دی جائے تو سائلہ کے دیگربھائیوں مذکورہ بالا کو کوئی اعتراض نہ ہے۔ اس ضمن میں ان کی طرف سے ایک عدد بیان حلفی بھی تحریر کر دیا ہے۔ نیز سائلہ کی طرف سے تکمیل شدہ بیان حلفی بھی لف درخواست ہذا ہے۔

 

اندریں حالات استدعا ہے کہ مذکورہ بالا پنشن سائلہ کے نام منتقل کیے جانے کے احکامات صادر فرمائے جائیں۔

 

 

عرضے

 

پروین شاکر خان راجہ دختر شوکت علی نبیل ملک (مرحوم)

شناختی کارڈ نمبر37405-111111111111-223

مورخہ


Download Application for Pension Transfer (Un-married daughter)
Download Application for Pension Transfer (Un-married daughter) 


Post a Comment

Previous Post Next Post