FARD BAY issuance Application against lost FARD format in urdu

 

Application for lost FARD BAY format in urdu
Application for lost FARD BAY format in urdu  

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

بخدمت جناب سب رجسٹرار صاحب راولپنڈی

درخواست بمراد اجراء جدید فرد بیع

 

جناب عالی!   سائل حسب ذیل عرض گزار ہے۔

 

۱۔    یہ کہ سائل عابد صغیر خان ملک ولد ملک خان بٹ خٹک ساکن موڑہ چھپر، رتہ امرال راولپنڈی کا رہائشی ہوں۔

 

۲۔    یہ کہ سائل کھیوٹ نمبر22220/222231میں میں رقبہ بقدر7مرلے واقع موضع کلیال، تحصیل وضلع راولپنڈی کا بروئے بیع نامہ نمبر6001211مورخہ19-08-201 مصدقہ سب رجسٹرار راولپنڈی مالک و قابض تھا۔ جس میں سائل رقبہ بقدر4مرلے قبل ازیں سائل نے فروخت کر دیا ہے جبکہ بقیہ3مرلے کا سائل ابھی بھی مالک ہوں۔

 

۳۔    یہ کہ سائل نے مورخہ21-06-2021کو اراضی ریکارڈ سینٹر سے رقبہ بقدر3مرلے کی بابت فرد برائے بیع حاصل کیا جو بعد ازاں سائل سے کہیں گم ہو گیا ہے۔ جس بابت سائل نے مورخہ11دسمبر2021کو اخبار روزنامہ پاکستان میں اشتہار بھی شائع کروادیا ہے۔

 

۴۔    یہ کہ فرد مذکورہ کے جاری ہونے کے بعد سائل نے اپنا مذکورہ ملکیتی رقبہ بقدر3مرلے کسی کے حق میں رجسٹری نہ کروائی ہے اورنہ ہی روبرو سب رجسٹرار صاحب بابت بیان دیا ہے۔مزید برآں سائل نے مذکورہ فرد کو کسی بھی مالی فائدہ حاصل کرنے کیلئے بھی استعمال نہ کیا ہے۔

 

جناب سے استدعا ہے کہ سائل کی درخواست منظور فرمائی جائے اور نیا فرد برائے بیع جاری کرنے کا حکم صادرفرمایا جائے۔ جناب کی عین نوازش ہوگی۔

عرضے

 

عابد صغیر خان ملک ولد ملک خان بٹ خٹک ساکن موڑہ چھپر، رتہ امرال راولپنڈی

37405-12454544444-3

0314-214544252551

 

 

 

Download Application against lost FARD BAY
Download Application against lost FARD BAY format in urdu  

 

 

      

 


Post a Comment

Previous Post Next Post