Larai Jhagra Application to Police Station Station format in Urdu

 

Application to Police format urdu (Larai Jhagra)
Application to Police format urdu (Larai Jhagra) 

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

بخدمت جنابSHOصاحب تھانہ ڈھوک موڑہ راولپنڈی

 

درخواست برائے اندراج مقدمہ برخلاف (1)نفیس علی ملک راجہ گوجر (2) ظفر محمود خان راجہ ملک

 

جناب عالی!        

۱۔    یہ کہ سائل رانا ناصر خان ملک ولد ناصر محمود ملک راجہ ساکن مکان نمبر555555، گلی نمبر10، ڈھوک رتہ، راولپنڈی کا رہائشی ہوں اور بطور سیکورٹی گارڈ، عسکری بینک I-9اسلام آباد میں ملازمت کرتاہوں۔

 

۲۔    یہ کہ آج مورخہ18-09-2020کو صبح سائل اپنی ڈیوٹی پر جانے کیلئے اپنے موٹرسائیکل رجسٹریشن نمبرISS-1000پرگھر سے نکلا۔ تقریباً7:45بجے جب سائل مسجد مائی شرفاں رتہ امرال، راولپنڈی کے قریب پہنچا تو دو افراد (1)نفیس علی ملک راجہ گوجر (2) ظفر محمود خان راجہ ملک جو پہلے سے سائل کے انتظار میں تھے، نے سائل کو روکا اور ساتھ ہی دونوں نے سائل کو مارنا شروع کر نفیس علی ملک راجہ گوجر مسلحڈنڈا تھا جس نے سائل کے بائیں بازو اور ٹانگ پر نڈے مارے جس سے سائل کو شدید مضروب ہو گیا۔ ظفر محمود خان مسلح پسٹل تھا جس نے پسٹل کابٹ سائل کے سر پر مارا۔جس سے سائل شدید مضرو ب ہو گیا۔    موقع پر کافی لوگ جمع ہو گئے جنہوں نے سائل کو ملزمان مذکوران کے چنگل سے بچایا۔ وقوعہ ہذا کے چشم دید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہیں۔

 

۳۔    وجہ عناد یہ ہے کہ سائل نے ایک عدد مقدمہ نمبر5665/17مورخہ01-01-2017بجرم406ت پ تھانہ رتہ امرال برخلاف نفیس علی ملک راجہ گوجر درج کروایاتھا جس پر ملزم مذکور برضمانت ہے۔ مقدمہ مذ کورہ کے رنج کی بنا پر ملزم نفیس علی ملک راجہ گوجر نے دیگر ملزم ظفر محمود خان راجہ ملک کے ساتھ مل کر باہم صلاح مشور ہ ہو کر سائل پر حملہ کر کے سائل کو شدید مضروب کیا۔

 

اندریں حالات استدعا ہے کہ سائل کا فوری میڈیکل کرواتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے اور ملزم مذکورہ کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ جناب کی عین نوازش ہوگی۔

 

عرضے

رانا ناصر خان ملک ولد ناصر محمود ملک راجہ

ساکن مکان نمبر555555، گلی نمبر10، ڈھوک رتہ، راولپنڈی

شناختی کارڈ نمبر37405-12111212112-1

0312-1221212111111

مورخہ

 


Download Application format to Police Station of Larai Jhagra
Download Application format to Police Station of Larai Jhagra 


 


Post a Comment

Previous Post Next Post